احکام وراثت

والد کے سرمایہ سے بنائی گئی جائیداد کا حکم

فتوی نمبر :
464
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کے سرمایہ سے بنائی گئی جائیداد کا حکم

حمود بھائی کے والد نے چین میں کمیشن کے کاروبار سے کمائی کر کے جائیداد خریدی، والد کے انتقال کے بعد محمود بھائی نے قرض بھی اتارا اور پھر اپنی محنت سے اس سے مزید کمائی کی، کیا والد کے بعد کی یہ کمائی بھی میراث میں شمار ہوگی یا صرف محمود بھائی کی ذاتی ملکیت ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر بیٹا والد کے دیے ہوئے سرمایہ سے کاروبار کرے تو وہ سارا سرمایہ اور اس کا نفع والد ہی کی ملکیت ہوگا، بیٹا اس کاروبار میں مالک نہیں، بلکہ محض والد کا مددگار کہلائے گا، بیٹے کی ملکیت اسی وقت ہوگی جب وہ اپنا الگ سرمایہ لگا کر کاروبار کرے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں چونکہ جائیداد والد کے سرمایہ سے بنائی گئی ہے، اس لیے اس میں سب بہن بھائی برابر کے حصے دار ہوں گے۔

حوالہ جات

*الشامية:(325/4،ط: دارالفكر )*
لما في القنية الأب وابنه يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما شيء فالكسب كله للأب إن كان الابن في عياله لكونه معينا له ألا ترى لو غرس شجرة تكون للأب.

*الهندية:(329/2،ط: دارالفكر)*
أب وابن يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما مال فالكسب كله للأب إذا كان الابن في عيال الأب لكونه معينا له، ألا ترى أنه لو غرس شجرة تكون للأب.

*العقودالدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية:(18/2،ط: دارالمعرفة)*
وأما قول علمائنا أب وابن يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما شيء ثم اجتمع لهما مال يكون كله للأب إذا كان الابن في عياله فهو مشروط كما يعلم من عباراتهم بشروط منها اتحاد الصنعة وعدم مال سابق لهما وكون الابن في عيال أبيه فإذا عدم واحد منها لا يكون كسب الابن للأب .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 464کی تصدیق کریں
17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • یوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدہ کے میراث میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کا زندگی میں 3 بیٹوں اور 3 بیٹیوں میں مال کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • سات بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ایک بھائی چار بہنوں اور ایک والدہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی میراث میں دو بھائیوں اور ایک بہن کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کے کاروبار کو ترقی دینے والے بیٹے کا میراث میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • پانچ بیٹوں اور ایک بیٹی میں میراث تقسیم کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائیوں کا بہن کو میراث سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وارث کی زندگی میں فوت شدہ بیٹے کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • پلاٹ کسی اور کے نام پر صرف لیز کرانے سے پلاٹ کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کا زندگی میں ایک بیٹے کو ساری جائیداد کا مالک بنانا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • مدرسے اور گھر میں لے پالک بیٹے اور بیوہ کی میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • 7 بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثتی مکان کی قیمت کا اعتبار

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات