احکام وراثت

والد کا زندگی میں ایک بیٹے کو ساری جائیداد کا مالک بنانا

فتوی نمبر :
42
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کا زندگی میں ایک بیٹے کو ساری جائیداد کا مالک بنانا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ مفتی صاحب کیا زید اپنی زندگی میں کہ صحیح سلامت اور تندرست ہو اپنی کل جائیداد کا تین بیٹوں میں سے ایک بیٹے کو مالک بنا سکتا ہے کہ نہیں دو بیٹے کو مکمل محروم کر دے کل کو زید کے فوت ہونے پر باقی دو بیٹے کے لیے میراث میں سے کچھ بھی نہ بچتا ہو تو از شرع رہنمائی فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ



واضح رہے کہ زندگی میں بعض ورثہ کو محروم کرنے یا ان کا حصہ کم کرنے کے لیے بعض اولاد کو دینا اور بعض کو محروم کر دینا یا کسی شرعی عذر کے بغیر کم دینا جائز نہیں، حدیث مبارکہ میں اس کی ممانعت آئی ہے،اگر والد نے ایسا کیا ہےتو وہ گناہ گار ہوگا۔

حوالہ جات



صحيح البخاری:(رقم الحديث:2586)
عن النعمان بن بشير : «أن أباه أتى به إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إني نحلت ابني هذا غلاما، فقال: ‌أكل ‌ولدك ‌نحلت مثله، قال: لا،قال:فارجعه.

سنن أبي داود:(رقم الحديث:3544،دار الرسالة العالمية)
«حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد، عن حاجب بن المفضل ابن المهلب، عن أبيه، قال:سمعت النعمان بن بشير يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌اعدلوا ‌بين ‌أبنائكم، ‌اعدلوا ‌بين ‌أبنائكم".

الشامیة:(696/5،ط: سعید)
"وفي الخانية: لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة؛ لأنها عمل القلب، وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار، وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني، وعليه الفتوى.

البحر الرائق:(288/7،ط رشیدیہ)
"يكره تفضيل بعض الأولاد على البعض في الهبة حالة الصحة إلا لزيادة فضل له في الدين.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 42کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • یوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • 7 بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائیوں کا بہن کو میراث سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کا زندگی میں ایک بیٹے کو ساری جائیداد کا مالک بنانا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • مشترکہ مکان و کاروبار کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیوہ اور دو بیٹوں میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات