About Darulifta

Online Fatwa by Darulifta Jamia Darululoom Hanfia

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) حضرت بنوریؒ کی یادگار

@extends('layouts.app') @section('content')

تعارف

جامعہ دار العلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) مفتی آصف اختر صاحب کی زیر نگرانی گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کی سب سے بڑی گنجان آبادی اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں قرآن وحدیث کے علم کی روشنی سے لوگوں کے دل منور کر رہا ہے۔

جامعہ بیک وقت کئی شعبہ جات میں بحسن و خوبی کام کر رہا ہے ، جن میں سے چند شعبہ جات مندرجہ ذیل ہیں۔

شعبہ دار الافتاء و التحکیم:

جامعہ دار العلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) کا یہ شعبہ عوام کی تحریری ہی نہیں بلکہ بالمشافہ فون اور انٹرنیٹ (Internet) کے ذریعے بھی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے، درجنوں لوگ اپنے حقیقی تنازعات (Real conflicts) کے حل کے لیے دار الافتاء کا رخ کرتے ہیں، اب تک یہاں سے جاری ہونے والے تحریری فتاوی جات کی تعداد دس ہزار کے قریب ہو چکی ہے ، جس کا با قاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔

شعبہ تخصص فی الفقه:

شعبہ تخصص میں ہر سال ۲۵ تا ۳۰ علماء کرام افتاء کی تربیت حاصل کر کے مختلف دارالافتاؤں میں بطور مفتی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

جامعہ پر اللہ پاک کا یہ خصوصی فضل و کرم ہے کہ اب تک ۱۲ ممالک کے 300 سے زائد طلبا اس کے شعبہ تخصص و کتب سے فراغت حاصل کر چکے ہیں، جن میں پاکستان، فیجی، سری لنکا، برما، تونس، افریقہ، ایران، افغانستان، تاشقند، عمان، روس اور کرغیستان کے ممالک شامل ہیں۔

شعبہ تخصص میں نہ صرف فقہ حنفی کی تربیت دی جاتی ہے، بلکہ اللہ کے خصوصی فضل و کرم سے چاروں فقہ (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کی تربیت دی جاتی ہے۔

شعبہ تخصص فی الفقہ کی ایک امتیازی شان یہ بھی ہے کہ یہاں کے طلبا کو اردو، عربی اور انگریزی زبان میں بھی فتاوی لکھنے کی مشق کرائی جاتی ہے۔

اسی طرح جدید معاشی مسائل کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ متخصصین کو سال میں مختلف کورسز (courses) کروائے جاتے ہیں جن میں فلکیات، رد عیسائیت، غیر سودی بینکنگ، کتابت و تجوید شامل ہیں۔

ہر طالب علم پر لازم ہوتا ہے کہ وہ کم از کم مختلف مسائل پر 150 فتاوی کے ساتھ، ساتھ تخریج کا کام بھی مکمل کرے۔

شعبہ کتب درس نظامی:

شعبہ کتب میں ملک کے مختلف حصوں سے طلبا درس نظامی کے مختلف درجات میں زیر تعلیم ہیں۔

شعبہ حفظ و ناظرہ:

شعبہ حفظ و ناظرہ سے بھی اب تک کئی بچوں نے قرآن پاک حفظ و ناظرہ مع تجوید مکمل کرنے کے سعادت حاصل کی ہے۔

شعبہ تجوید و قرآت:

اس شعبے میں ماہر، تجربہ کار قراء کرام کی زیر نگرانی علماء و حفاظ طلبہ کرام میں قرأت سبع و عشرہ اور تجوید کی مہارت پیدا کی جاتی ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ پاک اس جامعہ کے کام کرنے والوں کو اخلاص عطا فرمائے اور اسے پوری دنیا میں اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے قبول فرمائے۔

Introduction to Jamia Darululoom Hanfia


Jamia Darululoom Hanfialmia is a seminary with Higher Islamic education. The foundation for this seminary was laid by Molana Mufti Muhammad Naeem under the patronage of his father Qari Abdul Haleem in 1979 AD, i.e. 1298 AH,

The University has an establishment of 12 acres to impart education to about 8 thousands students, male and female. The university has great buildings of two majestic great Mosques, administrations and the staff. The university has become a great education institution since its meager start. It has been catering national & international students.
Jamia Darululoom Hanfialmia "The university" has become a great education institution since its meager start. It has been catering national & international students. The university has its affiliation with the Religious origination in Pakistan which awards degrees after the commission of examinations. The degrees issued is equivalent to university degrees and recognized by the HIGHER EDUCATION COMMISSION

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
مسلک و مشرب

دارالافتاء جامعہ دجامعہ دار العلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) مفتی آصف اختر صاحب کی زیر نگرانی گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کی سب سے بڑی گنجان آبادی اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں قرآن وحدیث کے علم کی روشنی سے لوگوں کے دل منور کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں
سوشل میڈیا
فالو ، شیئر ، سبسکرائب، لائک

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے تعلق بنائیں

رابطه
خط و کتابت

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) سیکٹر 11 ای اورنگی ٹاؤن کراچی
رابطہ کرنے کے لئے رابطہ فارم پُر کریں یا درج ذیل کوڈ اسکین کریں۔

Visit Website
Google Map
Save Contact