احکام وراثت

بھائیوں کا بہن کو میراث سے محروم کرنا

فتوی نمبر :
24
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھائیوں کا بہن کو میراث سے محروم کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان گرامی اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت شادی کے 20 سال ایک گھر میں رہے اور شوہر کے ساتھ ناچاقی کی صورت میں وہ گھر بار چھوڑ کر کہیں اور پناہ لے لیتی ہے اور فرقانونی کاروائی کرتے ہوئے تھانے سے شوہر کے پیچھے سمن بھیج دیتی ہے اور طلاق کا مطالبہ کرتی ہے لڑکی کے بھائی اس کے شوہر کو بلا کر تھانے میں اس سے طلاق دلوا دیتے ہیں ۔لڑکی کے بھائی اس کو بہت سمجھاتے ہیں کہ گھر پہ ا جاؤ ہم تجھے معاف کرتے ہیں اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزارو بس لیکن وہ کسی بھی صورت میں نہ مانی پھر خاندان والوں نے اس سے کہا کہ اگر تو نہیں اتی تو ہمارے ابا و اجداد کے وطن پر بند ہوگی تیرا جینا مرنا ہمارے ساتھ نہیں ہوگا اس نے قبول کر لیا۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا اس لڑکی کا کوئی حق باقی ہے جیسا کہ بہنوں کا کوئی حصہ وغیرہ ہوتا ہے جب کہ بھائی اور خاندان اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھتے کیا شریعت کی رو کے مطابق ایسا کرنا جائز ہے؟قران اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ میراث اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ ایک حق ہے، جو ہر وارث کو اس کے حصے کے مطابق دیا جاتا ہے۔ کسی وارث کو میراث سے محروم کرنا جائز نہیں ہے۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں بھائیوں کا بہن کو میراث سے محروم کرنا جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات

دلائل:

شعب الايمان للبيهقي،رقم الحديث:7965،ط:دارالكتب العلمية)
عن أبي هريرةقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:من قطع ميراثا فرضه الله ورسوله ‌قطع ‌الله به ميراثا من الجنة.

تكملة حاشية ابن عابدين:(8/116،ط:دارالفكر)
‌الارث ‌جبري لا يسقط بالاسقاط.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دارالإفتاء دارالعلوم حنفیہ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 24کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • یوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • 7 بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائیوں کا بہن کو میراث سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کا زندگی میں ایک بیٹے کو ساری جائیداد کا مالک بنانا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • مشترکہ مکان و کاروبار کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیوہ اور دو بیٹوں میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات