السلام علیکم
مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ بھائی کا انتقال ہوا اس کے ورثا میں 3بھائی اور 4 بہنیں ہیں فوج کی طرف سے دیا گیا پلاٹ 5 مرلہ کیسے تقسیم ہوگا اگر کوئی بھائی مکمل پلاٹ خود رکھ لے باقی بھائی بہنوں کو رقم ادا کر لے تو جائز ہے؟
الجواب باسم ملہم الصواب
واضح رہے کہ پلاٹ کی تقسیم کاطریقہ کار یہ ہے کہ پلاٹ کو دس حصوں میں تقسیم کرکے ہربھائی کو دوحصے اورہربہن کو ایک حصہ دیاجائے گا،اگر ایک بھائی،دوسرے بہن، بھائیوں کی رضامندی سے مکمل پلاٹ خودرکھ کر دوسرے بہن،بھائیوں کوان کے حصے کے بقدر رقم ادا کر دے تویہ بھی درست ہے ۔
دلائل:
القران4 :11النساء)
وان کانواخوۃ رجالاونساءافللذکر مثل حظ الأنثیین.
روح المعانی:(2/426،ط: دارالکتب العلمیة)
للذکرمثل حظ الأنثیین
والمرادانه یعدکل ذکربأنثیین حیث اجتمع الصنفان من الذکروالاناث واتحدت جھة ارثھمافیضعف للذکرنصیبه کذاقیل.
الھندية:(6/474،ط:دارالفکر)
فصل ومن صالح من الغرماءأوالورثۃ علی شئی من الترکۃ فاطرحہ کأن لم یکن ثم أقسم الباقی علی سھام الباقین.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
یونیکوڈ احکام وراثت 0