احکام وراثت

والدین کا اپنی زندگی میں رقم ورثا میں تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
438
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والدین کا اپنی زندگی میں رقم ورثا میں تقسیم کرنا

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ !
میراث کا مسئلہ ہے ۔1والد والدہ 2 بھائی 7 بہنیں ۔ رقم۔1 کروڑ۔
اور والدین اپنی زندگی میں یہ تقسیم کر رہے ہیں، تقسیم کا شرعی طریقہ کار کیا ہے؟
رہنمائی فرما دیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد میں سے کوئی چیز اپنی اولاد میں سے کسی کو بطورِ ملکیت دینا چاہے تو یہ والد کی طرف سے "ہبہ" (یعنی تحفہ) شمار ہوگا۔
شریعت کے مطابق اولاد کو ہبہ(گفٹ) دینے میں یہ ضروری ہے کہ سب کو برابر حصہ دیا جائے۔
لہذا اگر والدین اپنی زندگی میں ایک کروڑ کی رقم ذکر کردہ افراد میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو ہر ایک کو برابر حصہ دیں، بغیر کسی شرعی عذر اولاد میں سے کسی ایک کو کم، زیادہ دینا، یا کسی کو محروم کرنا جائز نہیں، اس تقسیم کے مطابق والد، والدہ، ہر ایک بہن اور ہر بھائی کو نو لاکھ، نو ہزار، نوے (909090) روپے ملیں گے ۔

حوالہ جات

*القرآن الکریم:(النساء4: 11)*
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ

*صحيح مسلم:(رقم الحديث:9-(1623)،ط: دارطوق النجاة)*
وعن محمد بن النعمان بن بشير ، يحدثانه عن النعمان بن بشير أنه قال:إن أباه أتى به رسول الله ﷺ فقال: إني نحلت ابني هذا غلاما كان لي، فقال رسول الله ﷺ: أكل ولدك نحلته مثل هذا؟ فقال: لا. فقال رسول الله ﷺ: فارجعه.

*الهندية:(4/ 391،ط:دارالفكر)*
«ولو وهب رجل شيئا ‌لأولاده ‌في ‌الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض في ذلك لا رواية لهذا في الأصل عن أصحابنا، وروي عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - أنه لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل له في الدين، وإن كانا سواء يكره وروى المعلى عن أبي يوسف - رحمه الله تعالى - أنه لا بأس به إذا لم يقصد به الإضرار، وإن قصد به الإضرار سوى بينهم يعطي الابنة مثل ما يعطي للابن وعليه الفتوى هكذا في فتاوى قاضي خان وهو المختار، كذا في الظهيرية.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 438کی تصدیق کریں
19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • یوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدہ کے میراث میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کا زندگی میں 3 بیٹوں اور 3 بیٹیوں میں مال کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • سات بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ایک بھائی چار بہنوں اور ایک والدہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی میراث میں دو بھائیوں اور ایک بہن کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کے کاروبار کو ترقی دینے والے بیٹے کا میراث میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • پانچ بیٹوں اور ایک بیٹی میں میراث تقسیم کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائیوں کا بہن کو میراث سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وارث کی زندگی میں فوت شدہ بیٹے کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • پلاٹ کسی اور کے نام پر صرف لیز کرانے سے پلاٹ کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کا زندگی میں ایک بیٹے کو ساری جائیداد کا مالک بنانا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • مدرسے اور گھر میں لے پالک بیٹے اور بیوہ کی میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • 7 بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثتی مکان کی قیمت کا اعتبار

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات