احکام وراثت

وراثتی مکان کی قیمت کا اعتبار

فتوی نمبر :
383
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

وراثتی مکان کی قیمت کا اعتبار

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا وہ یہ کہ باپ کی مرنے کے بعد بیٹے نے مکان بیچ دیا جو کہ باپ کی وراثت تھا اور باقی بہن بھائیوں سے کہا کہ میں اہستہ اہستہ کر کے اپ لوگوں کو حصہ دے دوں گا اس پر سب بہن بھائی بھی راضی ہو گئے اور انہوں نے مکان ایک بھائی کے نام کر دیا اب اس بات کو کچھ نہیں تو 10 سے 12 سال کا عرصہ گزر گیا ہے اب وہ بھائی حصہ دے رہا ہے مگر اس قیمت کے حساب سے جو 10 سال پہلے مکان بیچا تھا تو معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اج کے دور کے حساب سے اس مکان کی جو قیمت ہے اس کے حساب سے حصہ دے گایا اج سے دس سال پہلے اس نے جس قیمت پر مکان بیچا تھا اور جو حصہ بن رہا تھا وہ ملے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ عقد اور قرض میں ہمیشہ لینے کے وقت کا اعتبار کیا جاتا ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں ایک وارث نے سب کی رضامندی سے مکان فروخت کر دیا تو باقی ورثا کے حصے اس کے ذمے بطور قرض لازم ہوگئے اور قرض میں برابری ضروری ہے، اس لیے ہر وارث کو وہی حصہ دیا جائے گا جو مکان بیچتے وقت بنا تھا، بعد کی بڑھتی ہوئی قیمت کا اعتبار نہیں ہوگا۔

حوالہ جات

الشامية:(789/3،ط: دارالفكر)*
مطلب في قولهم الديون تقضى بأمثالها
قلت: والجواب الواضح أن يقال قد قالوا إن الديون تقضى بأمثالها أي إذا دفع الدين إلى دائنه ثبت للمديون بذمة دائنه مثل ما للدائن بذمة المديون فيلتقيان قصاصا لعدم الفائدة في المطالبة.

*العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية:(281/1،ط: دارالمعرفة)*
فإذا كان عقد البيع أو القرض وقع على نوع معين منها كالريال الفرنجي مثلا فلا شبهة في أن الواجب دفع مثل ما وقع عليه البيع أو القرض.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 383کی تصدیق کریں
27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • یوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والدہ کے میراث میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کا زندگی میں 3 بیٹوں اور 3 بیٹیوں میں مال کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • سات بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ایک بھائی چار بہنوں اور ایک والدہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی میراث میں دو بھائیوں اور ایک بہن کا حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کے کاروبار کو ترقی دینے والے بیٹے کا میراث میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • پانچ بیٹوں اور ایک بیٹی میں میراث تقسیم کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائیوں کا بہن کو میراث سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وارث کی زندگی میں فوت شدہ بیٹے کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • پلاٹ کسی اور کے نام پر صرف لیز کرانے سے پلاٹ کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کا زندگی میں ایک بیٹے کو ساری جائیداد کا مالک بنانا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • مدرسے اور گھر میں لے پالک بیٹے اور بیوہ کی میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • 7 بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ میں تقسیم میراث

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثتی مکان کی قیمت کا اعتبار

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات