مفتیان کرام ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا تجھے طلاق ہے، طلاق ہے تیسری دفعہ کہا تجھے طلا، قاف ادا نہیں کیا تو کیا اس سے تیسری طلاق واقع ہوگی ؟
واضح رہے کہ شریعت میں طلاق صرف مخصوص الفاظ سے واقع ہوتی ہے، یعنی لفظ "طلاق" کہنا ضروری ہے، اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو محض "لفظ طلا" کہے تو اس سے طلاق واقع نہیں ہوگی، البتہ اگر مذاکرہ طلاق ہو یا عورت کی طرف سے طلاق کا دعویٰ ہو تو اس لفظ سے بھی طلاق واقع ہو جائے گی، لہذا پوچھی گئی صورت میں شوہر نے دو دفعہ لفظ طلاق کہا، اس سے دو طلاقیں واقع ہوچکی ہیں، تیسری دفعہ لفظ طلا اگر جان بوجھ کر کہا اور اس سے طلاق کا ارادہ نہیں کیا تو اس سے تیسری طلاق واقع نہیں ہوگی، ورنہ تیسری طلاق بھی واقع ہوجائے گی۔
*الشامية :(226/3،ط: دارالفكر)*
(هو) لغة رفع القيد لكن جعلوه في المرأة طلاقا وفي غيرها إطلاقا، فلذا كان أنت مطلقة بالسكون كناية وشرعا (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق، فخرج الفسوخ كخيار، عتق وبلوغ وردة فإنه فسخ لا طلاق، وبهذا علم أن عبارة الكنز والملتقى منقوضة طردا وعكسا بحر (وإيقاعه مباح) عند العامة لإطلاق الآيات أكمل (وقيل) قائله الكمال (الأصح حظره) (أي منعه) (إلا لحاجة) كريبة وكبر والمذهب الأول كما في البحر.
*البحر الرائق:(274/3،ط: دارالكتاب الإسلامي)*
ولو حذف القاف من طالق فقال أنت طال فإن كسر اللام وقع بلا نية وإلا فإن كان في مذاكرة الطلاق، والغضب فكذلك وإلا توقف على النية كذا في الخانية، وفي الجوهرة لو قال: أنت طال لم يقع إلا بالنية إلا في حال مذاكرة الطلاق أو الغضب ولو قال يا طال بكسر اللام وقع الطلاق، وإن لم ينو اهـ.
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
یونیکوڈ طلاق 0