معاملات / احکام طلاق / طلاق

’’ طلاق دے دوں گا ‘‘کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر : 1717 0000-00-00 116 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوا تو میں نے اسے صرف دھمکانے کے لیے یہ کہا کہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا اس طرح میں نے تین دفعہ کہا اب میری بیوی اور سسرال والے کہتے ہیں کہ تم نے طلاق دی ہے مہربانی فرماکر اس کی ذرا وضاحت فرمائیں کہ اس صورت میں کیا حکم ہے طلاق ہوگئی یا نہیں اب میں کیا کروں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

طلاق کی دھمکی دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی، طلاق صرف اس صورت میں واقع ہوتی ہے جب زبانی یا تحریری طور پر طلاق دی جائے۔ واضح رہے کہ اگر شوہر اور بیوی کے درمیان طلاق کے وقوع پر اختلاف ہو جائے تو بیوی پر اپنے دعوے کے ثبوت میں گواہ پیش کرنا لازم ہے، اگر بیوی کے پاس اپنے دعوے پر کوئی گواہ نہ ہو، تو شوہر سے قسم لی جائے گی، اگر شوہر قسم اٹھا لے تو قضاءً (عدالتی لحاظ سے) نکاح برقرار رہے گا،البتہ اگر بیوی نے خود اپنے کانوں سے شوہر کو تین طلاقیں دیتے ہوئے سنا ہے تو دیانۃً (شرعاً ) وہ شوہر کے لیے حلال نہیں رہے گی اور بیوی پر لازم ہے کہ شوہر کو اپنے قریب نہ آنے دے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں آپ کی بیوی پر گواہ پیش کرنا ضروری ہے اگر انکے پاس گواہ نہیں تو آپ پر قسم لازم ہے،لیکن اگر آپ واقعتاً طلاق دے چکے ہیں تو آپ کو بیوی سے ملنا حلال نہیں۔

*فتح القدير:(7/4،ط:دارالفکر)* ولا يقع بأطلقك إلا إذا غلب في الحال. *الشامية:(669/3، ط: دارالفكر)* أن التهديد بالطلاق في معنى عرض الطلاق عليها؛ لأن قوله أطلقك إن فعلت كذا بمنزلة قوله: أبيع عبدي هذا. *الهندية:(384/1،ط: دارالفکر)* في المحيط لو قال بالعربية أطلق لا يكون طلاقا إلا إذا غلب استعماله للحال. *الشامية: (3/ 369،ط:دارالفكر)* إذا ‌سمعت ‌المرأة ‌الطلاق ولم تسمع الاستثناء لا يسعها أن تمكنه من الوطء اهـ أي فيلزمها منازعته إذا لم تسمع. *البحر الرائق:(277/3،ط: دارالكتاب الإسلامي )* والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل لها تمكينه هكذا اقتصر الشارحون وذكر في البزازية وذكر الأوزجندي أنها ترفع الأمر إلى القاضي فإن لم يكن لها بينة يحلفه فإن حلف فالإثم عليه اهـ. ولا فرق في البائن بين الواحدة، والثلاث اهـ
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد والد کو بیٹی سے ملنے سے روکنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے طلاق کا دعویٰ کرنے اور شوہر کے انکار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دھوکے سے نشہ کروائے ہوئے شخص کے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے میں تو میری بیوی نہیں ہے، کہنے سے طلاق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک دو تین کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے