معاملات / احکام طلاق / طلاق

میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے

فتوی نمبر : 962 0000-00-00 123 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیافرماتے ہے مفتیان کرام اس مسئلہ کے حوالہ سے کہ ایک شوہرنے بیوی کوکہا میری طرف سے آپ کو طلاق ہے ایک بار کہا یہ نہیں کہا کہ ایک طلاق یا دو طلاق یاتین طلاق ہے پھر یا تویہ غصہ میں کہا ہوگا یا طلاق کی نیت ہوگی یامکالمہ طلاق میں بولاہوگا پھرعورت سے ملاقات نہیں کی پھر عورت بھائی کے گھرآئی پھرعورت کےگھروالوں کو کسی نے بتایاکہ شوہرنے تین طلاقیں دیی ہے پھرعورت والے جرگہ لیکرگئے کہ اگر واقعی تین طلاقیں دی ہے توپھرمہر پورا ادا کرلو لڑکی کوچھوڑدو تاکہ مسئلہ حل ہوجائے پھرشوہرکے گھروالے اس بات سے ڈرے کہ تین طلاقوں سے پورامہردینا ھوگا پھرکہا کہ لڑکے نے ایک بار بولاھے کہ میرے طرف سے آپ کوطلاق ھے تین بار نھیں کہا تو طلاق نہیں ہوئی ہے آیا ان تمام صورتوں میں کونسی طلاق واقع ھو گی اور نکاح برقرار رکھنے کی کیاصورت ہوگی اگر ایک طلاق دی ہے صریح لفظ میں تو کیاحکم ہے اور اگریہ عنداللہ تین طلاق ھے تو اسکاکیاحکم ہے اوراگرتین طلاق دی ہے بعدمیں جھوٹ سے کم کرے تو اسکاکیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر میاں بیوی کے درمیان طلاق کی تعداد پر اختلاف ہو شوہر کہے کہ میں نے ایک طلاق دی ہے اور بیوی دعویٰ کرے کہ تین طلاق دی ہیں، تو شریعت کے مطابق بیوی پر گواہ لانا ضروری ہے، اگر اس کے پاس کوئی گواہ نہ ہو تو شوہر کا قول معتبر ہوگا بشرطیکہ وہ قسم کھائے، البتہ اگر بیوی نے خود اپنے کانوں سے تین طلاق کے الفاظ سنے ہوں تو دیانۃً شوہر کے لیے بیوی کے پاس جانا جائز نہ ہوگا۔ صریح الفاظ میں طلاق دی ہے تو ایک طلاق رجعی واقع ہوگی۔ اگر تین طلاقیں دی ہے اور جھوٹ کہ کرکم بتائے تو شوہر کے لیے بیوی کے پاس جانا ناجائز ہے اور ایسا کرنے والا گنہگار ہوگا۔

*صحيح مسلم:(128/5،رقم الحديث:1711،ط:دار طوق النجاة)* حدثني أبو الطاهر أحمد بن عمرو بن سرح ، أخبرنا ابن وهب ،عن ابن جريج ، عن ابن أبي مليكة ،عن ابن عباس أن النبي ﷺ قال: «لو يعطى الناس بدعواهم لادعى ناس دماء رجال وأموالهم، ولكن اليمين على المدعى عليه ». *البحر الرائق:(277/3،ط: دارالكتاب الإسلامي )* والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل لها تمكينه هكذا اقتصر الشارحون وذكر في البزازية وذكر الأوزجندي أنها ترفع الأمر إلى القاضي فإن لم يكن لها بينة يحلفه فإن حلف فالإثم عليه اهـ. ولا فرق في البائن بين الواحدة، والثلاث اهـ.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد والد کو بیٹی سے ملنے سے روکنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے طلاق کا دعویٰ کرنے اور شوہر کے انکار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دھوکے سے نشہ کروائے ہوئے شخص کے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے میں تو میری بیوی نہیں ہے، کہنے سے طلاق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک دو تین کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے