کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر آپ کے پاس میں نے دوبارہ کیمرے والا موبائل دیکھا تو میری بیوی پر طلاق ہے اس کے بعد قسم کھانے والے نے موبائل لے کراس میں سے گانےوغیرہ ڈیلیٹ کردیئے چند دنوں بعد قسم کھانےوالے نے موبائل انہیں واپس کردیاآیا اس صورت میں طلا ق واقع ہوئی ہے یا نہیں
واضح رہے کہ طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کی صورت میں اگر شرط پائی جائے تو طلاق واقع ہو جاتی ہے،لہذاپوچھی گئی صورت میں چونکہ شرط پائی گئی ،اس لیےایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ۔
الهندية:(1/ 428، ط: دارالفكر)
وإن قال: أنت طالق إن أكلت وإن شربت أو قال: إن أكلت فأنت طالق وإن شربت فأيهما وجد نزل الجزاء ولا تبقى اليمين .
الموسوعة الفقهية :(29/ 37، ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية)
إذا قال لزوجته: أنت طالق إن دخلت دار فلان، أو: أنت طالق إن ذهبت أنا إلى فلان، أو: أنت طالق إن زارك فلان ... فإذا حصل الشرط المعلق عليه وقع الطلاق .
اگر میں دوبارہ جوا کھیلوں تو بیوی میرے نکاح میں نہ رہے، مجھ پر حرام ہو‘‘کہنے کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0