معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

”اگر سچ نہیں بولوگی تو تم میرے طرف سے فارغ ہو “ کہنے کا حکم

فتوی نمبر : 1844 0000-00-00 83 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! ایک شخص اپنی بیوی کو یہ کہتے ہوئے کنایہ الفاظ استعمال کرتا ہے کہ اگر تم سب کے سامنے سچ بولو گی تو میرے ساتھ رہ سکتی ہو اور اگر جھوٹ بولوگی تو میرے طرف سے تم فارغ ہو، اس کے بعد اس کی بیوی اس کے ساتھ سب کے سامنے جھوٹ بولتی ہے ، اور اس کے کچھ دیر کے بعد وہ سچ بول دیتی ہے اب سوال یہ ہے کہ اس کی پہلی بات تسلیم کی جائے گی یا دوسری ؟ رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ میری طرف سے تم فارغ ہو طلاق کے الفاظ کنایہ ہے اس سے طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے ۔ پوچھی گئی صورت میں شوہر نے طلاق کو سچ بولنے کے ساتھ معلق کردیا ہے اور وہ شرط پائی گئی ہے ، لہذا ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے ، اور شوہر کے پاس اب صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی ہے ، اب اگر میاں بیوی باہمی رضامندی سے ایک ساتھ رہنا چاہیں، تو نئے مہر کے ساتھ دوگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا ہوگا ۔

الدرالمختار: (3/ 352، ط: دارالفكر) كأنت طالق ‌لو ‌دخلت ‌الدار تعلق بدخولها، ومن نحو من دخل منكن الدار فهي طالق. الهندية: (1/ 374، ط: دارالفكر) (الفصل الخامس في الكنايات) لا يقع بها الطلاق ‌إلا ‌بالنية أو بدلالة حال كذا في الجوهرة النيرة. ثم الكنايات ثلاثة أقسام (ما يصلح جوابا لا غير) أمرك بيدك، اختاري، اعتدي (وما يصلح جوابا وردا لا غير) اخرجي اذهبي اعزبي قومي تقنعي استتري تخمري (وما يصلح جوابا وشتما) خلية برية بتة بتلة بائن حرام ... ففي حالة الرضا لا يقع الطلاق في الألفاظ كلها إلا بالنية . الموسوعة الفقهية : (29/ 38، ط: وزارة الاوقاف الشئون الاسلامية ) فإذا ‌حصل ‌الشرط ‌المعلق عليه وقع الطلاق، دون اشتراط الفور إلا أن ينويه. ايضا : (29/ 53، ط: وزارة الاوقاف الشئون الاسلامية ) اتفق الفقهاء على أن الزوج إذا طلق زوجته بائنا لا يعود إليها إلا بعقد جديد، في العدة أم بعدها .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشت زنی کے ساتھ طلاق معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’اگر یہ سم استعما ل کروگی تو تم میری طرف سے فارغ ہو۔‘‘ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو بھائی کے سودی کاروبار سے معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"کہ اوبہ دی را نہ وڑی نو طلاق در کومہ" کے الفاظ سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر بکر کے گھر گئی تو تجھے طلاق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"آج کے دن یہ کام نہیں کیا تو طلاق پکی ہے" کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے شخص کے طلاق معلق کرنے کے جواب میں ٹھیک ہے کہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو مدرسے جانے سے معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو بازار جانے سے معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق معلق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کو بیوی سے دخول کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو گھر میں رات گزارنے کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر تو نے فلاں سے بات کی میرا تیرا تعلق ختم کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فلاں عورت کی کال اٹھائی تو تجھے طلاق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی دوسرے شخص کا طلاق کو معلق کرنا اور شوہر کا اس کو تسلیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیوی کے طلاق کو بھائی سے بات کرنے پر معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو خدمت کے ساتھ معلق کرنا اور طلاق سے مراد خدمت لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"طلاق کے الفاظ بول دوں گا" کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر میں دوبارہ جوا کھیلوں تو بیوی میرے نکاح میں نہ رہے، مجھ پر حرام ہو‘‘کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کو بہن سے بات کرنے پر معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کاواقع ہوناکسی جگہ کےساتھ خاص نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کو اس کے گھر بھیجنے کے ساتھ طلاق کو معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ بائن کو بیوی کے مارنے سے معلق کرنا