طلاق معلقہ

طلاق معلق

فتوی نمبر :
613
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

طلاق معلق

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر آپ کے پاس میں نے دوبارہ کیمرے والا موبائل دیکھا تو میری بیوی پر طلاق ہے اس کے بعد قسم کھانے والے نے موبائل لے کراس میں سے گانےوغیرہ ڈیلیٹ کردیئے چند دنوں بعد قسم کھانےوالے نے موبائل انہیں واپس کردیاآیا اس صورت میں طلا ق واقع ہوئی ہے یا نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کردیا گیا تھا اور اب شرط پائی گئی ہے لہذا ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے ۔

حوالہ جات

الهندية:(1/ 428، ط: دارالفكر)
وإن قال: أنت ‌طالق ‌إن ‌أكلت وإن شربت أو قال: إن أكلت فأنت طالق وإن شربت فأيهما وجد نزل الجزاء ولا تبقى اليمين .

الموسوعة الفقهية :(29/ 37، ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية)
إذا قال لزوجته: أنت ‌طالق ‌إن ‌دخلت دار فلان، أو: أنت طالق إن ذهبت أنا إلى فلان، أو: أنت طالق إن زارك فلان ... فإذا حصل الشرط المعلق عليه وقع الطلاق .
التاتارخانية :(5/69 ،ط:
انت طالق ان اكلت او شربت طلقت عند وجود احدهما .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
85
فتوی نمبر 613کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --