السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں:ایک آدمی نے کہا کہ اگر میں دوبارہ مشت زنی کروں تو میری بیوی کو تین طلاق ہے۔ لیکن پھر اس نے دوبارہ مشت زنی شروع کر دی، لیکن انزال سے پہلے ہی مشت زنی کو ختم کیا۔ کیا اب اس پر بیوی طلاق ہو گئی ہے؟
واضح رہے کہ جب طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کیا جائے تو شرط کے پائے جانے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر مشت زنی کی اور انزال نہیں ہوا تو طلاق واقع نہیں ہوگی اور اگر انزال ہوا تو طلاق واقع ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ مشت زنی حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔
حدیث شریف میں آتا ہے:جناب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:سات لوگ ایسے ہیں جن سے اللہ تعالٰی قیامت کے دن نہ گفتگو فرمائیں گے اور نہ ان کی طرف نظرِ کرم فرمائیں گے ۔۔۔ اُن میں سے ایک وہ شخص ہے جو اپنے ہاتھ سے نکاح کرتا ہے (یعنی مشت زنی کرتا ہے۔)
شعب الإيمان:(4/ 378 ،رقم الحديث:5470،ط:دارالكتب العلمية)
عن أنس بن مالك عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:«سبعة لا ينظر الله عز وجل إليهم يوم القيامة ولا يزكيهم ولا يجمعهم مع العالمين يدخلهم النار أول الداخلين إلا أن يتوبوا إلا أن يتوبوا إلا أن يتوبوا فمن تاب تاب الله عليه الناكح يده والفاعل والمفعول به [والمدمن بالخمر] والضارب أبويه حتى يستغيثا والمؤذي جيرانه حتى يلعنوه والناكح حليلة جاره».
الهندية:(1/ 420،ط:دارالفکر)
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق.
فتح القدير:(4/ 116،ط:دارالفکر)
«وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق) وهذا بالاتفاق لأن الملك قائم في الحال، والظاهر بقاؤه إلى وقت وجود الشرط».
اگر میں دوبارہ جوا کھیلوں تو بیوی میرے نکاح میں نہ رہے، مجھ پر حرام ہو‘‘کہنے کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0”اگر میں نے اس دوسری بیوی کے ساتھ تیسری شادی نہیں کی تو مجھ پر یہ دوسری بیوی طلاق ہوگی۔“کہنے کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0