السلام علیکم !
مفتی صاحب مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ ایک آدمی فوت ہوا تو اس کی بیوی کو اس کے جائیداد میں سے کون سا حصہ ملے گا؟ ازروئی شریعت مطلع فرما دیں ۔
واضح رہے کہ اگر شوہرکی اولاد ہو، تو شوہر کی میراث میں سے بیوی کو اٹھواں اور اگر اولاد نہ ہو تو چوتھائی حصہ ملے گا ۔
القرأن الكريم :[النساء:/4 12]
وَلَهُنَّ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَكۡتُمۡ إِن لَّمۡ يَكُن لَّكُمۡ وَلَدٞۚ فَإِن كَانَ لَكُمۡ وَلَدٞ فَلَهُنَّ ٱلثُّمُنُ مِمَّا تَرَكۡتُمۚ مِّنۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٖ تُوصُونَ بِهَآ أَوۡ دَيۡنٖۗ .
الدرالمختار : (6/ 769، ط: دارالفكر)
فقال (فيفرض للزوجة فصاعدا الثمن مع ولد أو ولد ابن) وأما مع ولد البنت فيفرض لها الربع (وإن سفل والربع لها عند عدمهما) فللزوجات حالتان الربع بلا ولد والثمن مع الولد .