معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم

فتوی نمبر : 1238 0000-00-00 107 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے دادا کا کچھ عرصہ پہلے انتقال ہوا انہوں نے مال وراثت میں ایک گھر چھوڑا جس کی قیمت تقریبا دو کروڑ 50 لاکھ روپے ہے دادا کی کل آٹھ اولاد ہیں جن میں سے سات بیٹے ہیں اور ایک بیٹی دادا جب تک حیات تھے ان کے کسی بھی اولاد کا انتقال نہیں ہوا تھا لیکن دادا کے انتقال کے بعد ان کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کا انتقال ہو گیا یہ دونوں بیٹے اور بیٹی دادا کے حیات میں ہی دادا کے گھر سے نکل کر کسی دوسری جگہ رہائش پذیر ہو گئے تھے اور تقریبا 50 60 سال تک یہ لوگ دوسری جگہ مقیم رہے جبکہ دادا کی دوسری اولاد اور ان کی فیملی ان 50 یا 60 سال کے دوران دادا کے گھر میں ہی رہائش پذیر رہی اور گھر کی تمام سہولیات پانی گیس بجلی وغیرہ استعمال کرتے رہے پھر دادا کے انتقال کے بعد جب ان کا گھر بیچا گیا جس کی قیمت تقریبا دو کروڑ 50 لاکھ روپے ہیں تو اب دادا کے وہ بیٹے جو 50 60 سال تک اس گھر میں رہ رہے تھے اور پانی بجلی گیس وغیرہ کا بل بھر رہے تھے ان کا کہنا یہ ہے کہ جب اس گھر کی قیمت میں تمام اولاد شریک ہیں تو پانی گیس بجلی وغیرہ کے بلوں میں بھی تمام اولاد شریک ہوگی اور سب کو مل کر بل کے پیسے دینے ہوں گے چاہیں کوئی بیٹا اس گھر میں رہ رہا ہو یا نہ رہ رہا ہوں جبکہ دادا کی وہ اولاد جو 50 60 سالوں سے دادا کی حیات میں ہی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ان کا کہنا ہے کہ جب ہم اس گھر میں رہ ہی نہیں رہے تھے تو بل کیوں بھریں گے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شرعاً کسی چیز سے نفع حاصل کرنے والے پر ہی اس چیز کے اخراجات لازم ہوتے ہیں، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں متروکہ گھر میں جو ورثا رہائش پذیر تھے اور جنہوں نے گیس، بجلی، پانی وغیرہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا، انہی پر ان سہولیات کے بل ادا کرنا لازم ہے۔ جو ورثااس گھر میں نہیں رہتے تھے اور ان سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا رہے تھے، ان پر ان بلوں کی ادائیگی واجب نہیں۔ اگرچہ وراثت میں تمام ورثا اس گھر کے مشترک مالک ہیں، لیکن چونکہ استعمال اور انتفاع صرف رہائش پذیر ورثا کو حاصل تھا، اس لیے انہی پر اخراجات لازم ہوں گے۔ غیر رہائش پذیر ورثا سے ان بلوں کی رقم کا مطالبہ شرعاً درست نہیں۔

*سنن الترمذي:(561/2،رقم الحديث:1286،ط: دارالغرب الإسلامي)* حدثنا أبو سلمة يحيى بن خلف، قال: أخبرنا عمر بن علي المقدمي ، عن هشام بن عروة ، عن أبيه ، عن عائشة ؛ «أن النبي ﷺ قضى أن الخراج» بالضمان. *درر الحكام:(88/1،ط: دار الجيل)* (المادة ٨٥):الخراج بالضمان هذه المادة هي نفس الحديث الشريف «الخراج بالضمان» وهي المادة ٨٧ (الغرم بالغنم):والمادة ٨٨ كلها بمعنى واحد وإن اختلفت الألفاظ فكان من الواجب الاكتفاء بواحدة منها. الخراج: هو الذي يخرج من ملك الإنسان أي ما ينتج منه من النتاج وما يغل من الغلات كلبن الحيوان ونتائجه، وبدل إجارة العقار، وغلال الأرضين وما إليها من الأشياء. ويقصد بالضمان المؤنة كالإنفاق على الحيوان ومصاريف العمارة للعقار.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے زندگی میں جائیداد تقسیم ہونے کی صورت میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی اوربچوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بھائی اور چھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کا ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کی ایک صورت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک بیوی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ چھ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی اولادمیں جائیداد تقسیم کرکے ایک بچے کو نہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنی زندگی میں جائیداد سے ایک بچے کو محروم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گود لیے بچے کی میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھائی کی میراث میں بھتیجوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ ،چار بیٹیوں، ایک بہن اور نو بھتیجوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم