تحقیق و تخریج حدیث

قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے؟

فتوی نمبر :
1566
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے؟

کیا یہ حدیث صحیح ہے كہ قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ قیامت کے دن تمام انسانوں کو دوبارہ زندہ کرکے قبر وں سے اٹھایاجائےگا، لیکن ایک قبر سے کتنے مردے اٹھائے جائیں گے؟ اس سلسلے میں قرآن و حدیث میں کوئی مخصوص تعداد بیان نہیں کی گئی، یہ محض لوگوں کی بنائی ہوئی بات ہے کہ ’’ قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے، لہٰذا اس طرح کی بے بنیاد بات بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

*القرآن الکریم:(المؤمنون23: 15-16)*
ثُمَّ إِنَّكُم بَعۡدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ تُبۡعَثُونَ.

*شرح العقائدالنسفیة:(ص:206،ط:مكتبة البشرى)*
وهو أن يبعث الله تعالى الموتى من القبور بأن يجمع أجزاءهم الأصلية، ويعيد الأرواح إليها، حق؛ لقوله تعالى: (ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ ) وقوله تعالى: (قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ )، إلى غير ذلك من النصوص القاطعة الناطقة بحشر الأجساد.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
50
فتوی نمبر 1566کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --