قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

’’خیبر کی فتح حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اور یہ کام انبیائے علیہم السلام میں سے کسی ایک سے بھی نہیں لیا گیا۔‘‘ کہنے والے کا حکم

فتوی نمبر : 837 0000-00-00 133 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب عرض یہ کرنا تھا اگر کوئی شخص یہ کہے کہ خیبر حضرت علی رضی نے فتح کیا اور یہ کام انبیاء علیہم السلام میں سے کسی ایک سے بھی نہیں لیا گیا تو یہ کہنا درست ہوگا،اور یہ اہلِ سنت والجماعت کے عقائد ونظریات کے خلاف ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ خیبر کا قلعہ اللہ تعالیٰ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر فتح کروایا،صحیح بخاری و مسلم کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کل میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں، اللہ اس کے ہاتھ پر فتح دے گا، پھروہ جھنڈا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیا گیا اور ان کے ذریعے خیبر فتح ہوا۔ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عظیم فضیلت ہے، مگر اہلِ سنت والجماعت کا اصولی عقیدہ ہے کہ انبیائے کرام علیہم السلام سب سے افضل ہیں اور کسی غیرنبی کا کوئی عمل یا کارنامہ انبیائے کرام علیہم السلام کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا، لہٰذا یہ کہنا کہ ’’یہ کام انبیائے کرام علیہم السلام میں سے کسی سے نہیں لیا گیا‘‘ درست نہیں، اس سے انبیائے کرام علیہم السلام کی تنقیص و گستاخی کا پہلو نکلتا ہے،مذکورہ جملہ کہنے والے پر توبہ واستغفار لازم ہے۔

*القرآن الکریم:(سورۃ الحج:75:22)* اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ *تفسير الطبري جامع البيان:(638/16،ط:دار هجر للطباعة والنشر والتوزيع والإعلان)* القول في تأويل قوله تعالى: ﴿الله يصطفي من الملائكة رسلا ومن الناس إن الله سميع بصير﴾ [الحج: ٧٥] يقول تعالى ذكره: الله يختار من الملائكة رسلا كجبريل وميكائيل اللذين كانا يرسلهما إلى أنبيائه ومن شاء من عباده ومن الناس، كأنبيائه الذين أرسلهم إلى عباده من بني آدم. ومعنى الكلام: الله يصطفي من الملائكة رسلا، ومن الناس أيضا رسلا. *شرح العقيدة الطحاوية:(392/1،ط:دار التدمرية)* فلهذا يقول الطحاوي رحمه الله: (ولا نفضل أحدا من الأولياء على أحد من الأنبياء عليهم السلام، ونقول: نبي واحد أفضل من جميع الأولياء). *بغية المرتاد في الرد على المتفلسفة والقرامطة لابن تيمية:(492/1،ط:مكتية العلوم والحكم)* ولما كان للقرامطة في الدعوة مراتب كذلك لهؤلاء في إلحادهم مراتب فأول ذلك زعمهم أن الولاية أفضل من النبوة والنبوة أفضل من الرسالة وينشدون:مقام النبوة في برزخ ... فويق الرسول ودون الولي وهذا مما يبوحون به لعوامهم ويناظرون الناس عليه ويقولون ولاية النبي أفضل من نبوته ونبوته أفضل من رسالته لأن ولايته اتصاله بالله والنبوة إخبار الحق له والرسالة تبليغه للناس والأول أرفع فهذه مقدمة. *الشيعة هم العدو فاحذرهم:(45/1،ط:مكتبة دار العلوم، البحيرة مصر)* ولا يجوز لأحد أن يفضل أحدا من البشر عليهم. قال الإمام الطحاوي في بيان اعتقاد أهل السنة: «ولا نفضل أحدا من الأولياء على أحد من الأنبياء عليهم السلام ونقول: نبي واحد أفضل من جميع الأولياء».
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاحِ متعہ کی شرعی حیثیت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منسوب حکم کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت آدم اور حواء علیہما السلام کے نکاح مہر کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفر معراج سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیارسول اللہﷺپرجادوہواتھا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن سورج سوا نیزے کے فاصلے پر ہونے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صبح صادق کے بعد سو مرتبہ (سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ) پڑھنے سےدنیا تمہارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی۔۔۔الخ روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*’’جس نے تعویذلٹکایا، اس نے شرک کیا‘‘، حدیث کی تحقیق*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے پسلی سے پیدا ہونے کا مفہوم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عوج بن عنق نامی شخص کے واقعہ کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کبوتر بازی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواب میں اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا دیدار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’سبوح قدّوس ربّ الملائکۃ والرّوح‘‘ کی فضیلت سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھجور سے افطار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دریائے نیل کے نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خط کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ نمازوں کی فضیلت سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑھیا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکنے کے واقعے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدیث ضعیف کی تعریف اور اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جبریل علیہ السلام کاصحابی کی شکل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا اپنے سر کے بالوں کو کوہان نما بنانے سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسواک پاس ہونے کی صورت میں ایکسیڈنٹ میں ہڈی کا نہ ٹوٹنے سے متعلق حدیث اور فرض ادا کرنے کے بعد جگہ بدل کرسنتیں اورنوافل پڑھنے سے متعلق حدیث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ کی ایک نماز کا ثواب ستائیس نمازوں کے برابر، روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لیے روضہ اقدس کا دروازہ کھلنا اور غیبی آواز کا کہنا ’’ ادخلو الحبیب الی الحبیب‘‘کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دنیا میں کسی انسان کے لیے وقت کے رک جانے سے متعلق روایات کی تحقیق