تحقیق و تخریج حدیث

عورت کا اپنے سر کے بالوں کو کوہان نما بنانے سے متعلق حدیث کی تحقیق

فتوی نمبر :
1726
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

عورت کا اپنے سر کے بالوں کو کوہان نما بنانے سے متعلق حدیث کی تحقیق

رسول الله ﷺ نے فرمایا:"ایسی عورتیں جو اپنے سروں کو اُونٹ کی کوہان کی طرح جُوڑا بناتی ہیں، وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائیں گی۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی ہاں! سوال میں ذکرکردہ حدیث صحیح ہے، صحیح مسلم میں یہ روایت موجود ہے، اس کوبیان کیا جاسکتا ہے۔
ذیل میں اس روایت کا ترجمہ ذکر کیا جاتا ہے۔
ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:دوزخ والوں کی دو قسمیں ایسی ہیں، جنہیں میں نے (اپنے زمانے میں) نہیں دیکھا:ایک وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں گائے کی دموں کی طرح کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو ماریں گےاور دوسری وہ عورتیں جو لباس پہن کر بھی ننگی ہوں گی، (خود) بہکنے والی اور دوسروں کو بہکانے والی، ان کے سر اونچے کوہان والے اونٹوں کی طرح ہوں گے، ایسی عورتیں نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ ہی اس کی خوشبو پائیں گی، حالانکہ جنت کی خوشبو بہت دور فاصلے سے محسوس کی جاتی ہے۔(صحیح مسلم،حدیث نمبر: 125 - (2128))

حوالہ جات

*صحيح مسلم:(6/ 168،رقم الحدیث:125 - (2128)،ط:دارطوق النجاۃ)*
حدثني زهير بن حرب ، حدثنا جرير ، عن سهيل ، عن أبيه ، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: صنفان ‌من ‌أهل ‌النار ‌لم ‌أرهما: ‌قوم ‌معهم ‌سياط ‌كأذناب ‌البقر ‌يضربون ‌بها ‌الناس، ونساء كاسيات عاريات، مميلات مائلات، رءوسهن كأسنمة البخت المائلة، لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها، وإن ريحها ليوجد من مسيرة كذا وكذا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
35
فتوی نمبر 1726کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --