قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

حضرت آدم اور حواء علیہما السلام کے نکاح مہر کی تحقیق

فتوی نمبر : 2044 0000-00-00 278 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضرت آدم کا مہر نبی علیہ السلام پر دس بار درود بھیجنا تھا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

علامہ عبدالرحمن صفوری(م۸۹۴ھ)نے اپنی کتاب’’ نزهة المجالس‘‘میں بغیر کسی سند کے ذکر کیا ہےکہ ’’ جب اللہ تعالیٰ نے حوّا کو پیدا فرمایا تو اسے ہزار حوروں کے برابر حسن عطا فرمایا، اور اسے ایک تخت پر بٹھایا، اور اس کے پاس چار ہزار حوریں تھیں۔ ان میں سے اگر کوئی ایک دنیا کی طرف دیکھ لے تو دنیا سورج اور چاند سے بے نیاز ہو جائے۔ وہ حوریں حوّا کے پاس ایسی تھیں جیسے سورج کے سامنے چراغ۔پھر آدم علیہ السلام نے حوّا کے قریب ہونے کا ارادہ کیا تو کہا گیا: پہلے اس کا مہر ادا کرو۔ آدم علیہ السلام نے عرض کیا: میں نے تو جنت کی ہر چیز اسے دے دی ہے۔ کہا گیا: اس کا مہر اس سے زیادہ ہے۔ پوچھا: وہ کیا ہے؟ کہا گیا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر دس مرتبہ درود بھیجنا۔‘‘ اسی طرح بعض تفاسیراور کتب سیرت میں بھی الفاظ کےفرق کے ساتھ اس کو ذکر کیا گیا ہے۔ بظاہر یہ روایت از قبیل اسرائیلیات ہے ، اس کی کوئی معتبر سند نہیں ، جو مصنفین حضرات اس طرح کی روایات نقل کرتے ہیں ، یہ ان کا تسامح وتساہل ہے۔ نیز علامہ صفوری کی کتاب ان کتب میں سے ہے، جو من گھڑت اور اسرائیلی روایات سے بھری ہوئی ہیں۔علامہ سیوطی (م۹۱۱ھ)اس کتاب کے بارے میں لکھتے ہیں: علمائے کرام کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ اس کتاب میں جو کچھ لکھا گیا ہے،اس کا بغور جائز ہ لیں۔ کیا اس کو کسی کتاب میں درج کرنا اور اس کا نام’’نزهة المجالس ومنتخب النفائس‘‘ رکھنا جائز ہے؟ اور کیا ہر اس آدمی کے پاس اس کا پہنچ جانا درست ہے، جو صحیح اور غلط کی تمیز نہ کرسکتا ہو ؟ اور کیا اس کو لکھنا، لکھوانا، پڑھنا، اس سے نقل کرنا اور کرسیوں و منبروں پر بیان کرنا درست ہے؟ شیخ شہاب الدین حمصی (م۹۳۴ھ)کہتے ہیں کہ میں عبدالرحمن صفوری کو اس کتاب میں ذکر کردہ موضوع (من گھڑت ) اور بے اصل روایات بیان کرنے کی بنیاد پر جامع اموی سے ان کی درس کی کرسی( مسند)ہٹانے کا حکم دیا۔ خلاصہ کلام: دُرودِ شریف کے فضائل کے بارے میں کثرت سے صحیح اور مستند احادیث موجود ہیں۔ ایسی صورت میں بے سند یا غیر معتبر روایات کی بنیاد پر کوئی نئی فضیلت ثابت کرنے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی اس کی کوئی خاص اہمیت ہے۔ خود رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس ان باتوں سے مستغنی ہے، اس لیے اس قسم کے غیر ثابت اور کمزور واقعات کے بیان سے اجتناب کرنا چاہیے۔

*نزهة المجالس ومنتخب النفائس:(2/ 25،ط: المطبعه الكاستلية)* حكاية: رأيت في عقائق الحقائق أن الله تعالى عرض على آدم صور المخلوقين ليأنس بشيء منها فأعرض عنها لأنهن من غير الجنس فلما نام عرض الله عليه صورة حواء فمال قلبه إليها لأنها من جنسه فلذلك جازت الرؤية قبل عقد النكاح للوجه والكفين فقط من الحرة أما الأمة فينظر منها ما سوى ما بين السرة والركبة ثم قال تعالى لها كوني فكانت من ضلعه الأيسر من غير أن يجد ألما ولولا ذلك لم يعطف رجل على زوجته ثم أمرها بالتقدم إلى آدم وقال زوجتك مصطفاي من خلقي فلماانتبه من نومه ورآها أغمضت عينيها فقالت الملائكة لآدم أتحبها يا آدم قال نعم ثم قالوا لها أتحبينه قالت لا وفي قلبها أضعاف ما في قلبه من المحبة قال ولما خلق الله حواء كساها حسن ألف حوراء وأجلسها على سرير وعندها أربعة آلف حوراء لو نظرت واحدة منهن إلى الدنيا لاستغنت بها عن الشمس والقمر وهن عند حواء كالسراج عند الشمس فأراد آدم القرب فقيل له ‌حتى ‌تؤدي ‌مهرها قال وقد وهبتها كل شيء في الجنة قال صداقها أكثر من ذلك قال وما هو قال أن تصلي على محمد صلى الله عليه وسلم عشر صلوات. *حاشية الصاوى على تفسير الجلالين:(1/32،ط: دار الكتب العلمية)* وقد خلقت بعد دخوله الجنة نام فلما استيقظ وجدها فأراد أن يمد يده إليها فقالت له الملائكة مه يا آدم حتى تؤدي مهرها، فقال وما مهرها فقالوا ثلاث صلوات أو عشرون صلاة على سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم. *الحاوي للفتاوي:(2/ 55،ط: دار الفكر)* والمسؤول - من موالينا وساداتنا علماء الإسلام وحسنات الليالي والأيام جمل الله تعالى بوجودهم، وأفاض على المسلمين من بركاتهم وجودهم - إمعان النظر فيما سطر في هذه الكراسة هل يجوز أن يدون في كتاب، ‌ويسمى ‌نزهة ‌المجالس ‌ومنتخب ‌النفائس، ويتداوله من لا معرفة له تميز بين الصحيح والسقيم؟ ويكتبه أو يستكتبه ويقرأ وينقل منه على الكراسي والمنابر، وماذا يجب على من استهدف وجمعه بعد أن طلبه خادم السنة الفقير إبراهيم الناجي ونصحه ونهاه وفارقه قائلا: رجعت عنه كما رجع الإمام الشافعي عن القول القديم، ثم عاد إلى ما كان عليه ودعا الناس إليه؟ وهل يؤمر بإعدامه وما وجد من نسخه مع أن ما اختصر من الكتابة منه خشية الإطالة من هذه المقولة أكثر مما كتب، أم يبقى على حاله؟ أمعنوا في الجواب بوأكم الله زلفى وحسن مآب. *حوادث الزمان ووفيات الشيوخ والأقران لابن الحمصي:(1/ 245،ط: دار النفائس)* جمادى الأولى: وفي يوم الخميس خامس عشره، منعت زين الدين الصفوري، ‌المحدث، ‌من ‌القراءة ‌بالجامع/‌الأموي ومن غيره، وأمرت بشيل كرسيه من الجامع الأموي. وسببه أنه جمع كتابا سماه (نزهة المجالس)، وذكر فيه أحاديث موضوعة على النبي صلى الله عليه وسلم. ثم أحضر الكتاب المذكور، وذكر أنه تاب، ورجع عن الأحاديث الموضوعة التي فيه، وأنه لا يعود لذلك، والله يعلم المفسد من المصلح.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاحِ متعہ کی شرعی حیثیت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منسوب حکم کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت آدم اور حواء علیہما السلام کے نکاح مہر کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفر معراج سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیارسول اللہﷺپرجادوہواتھا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن سورج سوا نیزے کے فاصلے پر ہونے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صبح صادق کے بعد سو مرتبہ (سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ) پڑھنے سےدنیا تمہارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی۔۔۔الخ روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*’’جس نے تعویذلٹکایا، اس نے شرک کیا‘‘، حدیث کی تحقیق*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے پسلی سے پیدا ہونے کا مفہوم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عوج بن عنق نامی شخص کے واقعہ کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کبوتر بازی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواب میں اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا دیدار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’سبوح قدّوس ربّ الملائکۃ والرّوح‘‘ کی فضیلت سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھجور سے افطار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دریائے نیل کے نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خط کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ نمازوں کی فضیلت سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑھیا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکنے کے واقعے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدیث ضعیف کی تعریف اور اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جبریل علیہ السلام کاصحابی کی شکل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا اپنے سر کے بالوں کو کوہان نما بنانے سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسواک پاس ہونے کی صورت میں ایکسیڈنٹ میں ہڈی کا نہ ٹوٹنے سے متعلق حدیث اور فرض ادا کرنے کے بعد جگہ بدل کرسنتیں اورنوافل پڑھنے سے متعلق حدیث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ کی ایک نماز کا ثواب ستائیس نمازوں کے برابر، روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لیے روضہ اقدس کا دروازہ کھلنا اور غیبی آواز کا کہنا ’’ ادخلو الحبیب الی الحبیب‘‘کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دنیا میں کسی انسان کے لیے وقت کے رک جانے سے متعلق روایات کی تحقیق