تحقیق و تخریج حدیث

’’آخری امت والے لوگ پچھلی امتوں پر لعنت کریں گے۔‘‘حدیث کی تحقیق

فتوی نمبر :
1457
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

’’آخری امت والے لوگ پچھلی امتوں پر لعنت کریں گے۔‘‘حدیث کی تحقیق

کیا یہ حدیث ہے کہ آخری امت والے لوگ پچھلی امتوں پر لعنت کریں گے کہ وہ صحیح نہیں سمجھتے تھے اور ہم ان سے بہتر سمجھتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی ہاں! سوال میں ذکرکردہ مفہوم’’ آخری امت والے لوگ پچھلی امتوں پر لعنت کریں گے۔‘‘احادیث مبارکہ سے ثابت ہے،ذیل میں ان احاديث مبارکہ کاترجمہ ذکر کیا جاتا ہے:
١)حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک اس امت کے آخر میں آنے والے لوگ اپنے پہلے لوگوں پر لعنت نہ کریں۔ آگاہ رہو! انہی پر لعنت پکی ہے۔(الإبانة الكبرى لابن بطة،حدیث نمبر:14)
٢) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:’’تمہیں حکم دیا گیا تھا کہ اپنے سلف (پہلوں) کے لیے استغفار کرو، مگر تم نے انہیں برا بھلا کہا۔ میں نے تمہارے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: یہ امت اس وقت فنا ہو گی جب اس کے آخری زمانے کے لوگ اپنے سے پہلے لوگوں پر لعن طعن کریں گے۔ ‘‘( المعجم الأوسط للطبراني،حدیث نمبر:5241)
۳)سنن ترمذی کی ایک طویل روایت ہے،جس میں علامات ِ قیامت کو بیان کیا گیا ہے، ان علامات قیامت میں سے ایک یہ ہے کہ ’’اس امت کے آخری لوگ اپنے پہلے لوگوں پر لعنت کرنے لگیں۔‘‘(سنن ترمذی،حدیث نمبر:2211)

حوالہ جات

*الإبانة الكبرى لابن بطة:(1/ 180،رقم الحديث:14،ط:دار الراية)*
عن أبي أمامة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌لا ‌تقوم ‌الساعة ‌حتى ‌يلعن ‌آخر ‌هذه ‌الأمة ‌أولها ألا عليهم حلت اللعنة.

*المعجم الأوسط للطبراني:(5/ 255، رقم الحديث:5241،ط:دار الحرمين)*
عن عائشة، قالت: أمرتم بالاستغفار لسلفكم فشتمتموهم، أما إني سمعت نبيكم صلى الله عليه وسلم يقول: ‌لا ‌تفنى ‌هذه ‌الأمة حتى يلعن آخرها أولها.

*سنن الترمذي:(4/ 71،رقم الحديث:2211،ط:دار الغرب الإسلامي)*
عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا اتخذ ‌الفيء ‌دولا»، والأمانة مغنما، والزكاة مغرما، وتعلم لغير الدين، وأطاع الرجل امرأته وعق أمه، وأدنى صديقه وأقصى أباه، وظهرت الأصوات في المساجد، وساد القبيلة فاسقهم، وكان زعيم القوم أرذلهم، وأكرم الرجل مخافة شره، وظهرت القينات والمعازف، وشربت الخمور، ولعن آخر هذه الأمة أولها فليرتقبوا عند ذلك ريحا حمراء وزلزلة وخسفا ومسخا وقذفا وآيات تتابع، كنظام بال قطع سلكه فتتابع.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
94
فتوی نمبر 1457کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --