معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلی تو "میری زندگی سے خارج ہوجاؤگی"کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم

فتوی نمبر : 2854 0000-00-00 2 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

محترم جناب مفتی صاحب السلام و علیکم ! " میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو تین سال ہو گئے ہیں میرے شوہر کیک لانا چاہ رہے ہیں تو میں نے شوہر کو بولا کیک کے پیسے سے پورا دن گھر چل جائے گا، کیک لانے کی کیا ضرورت ہے تو اس بات پر میرے شوہر کو غصہ آیا اور انھوں نے مجھے کہا کہ"میں تمہیں تین دے کر اب اپنی ماں کے گھر جا رہا ہوں، طلاق کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ پھر میں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی اور میں بچوں کی خاطر ساتھ رہتی رہی ۔ پھر اس کے بعد گزشتہ رمضان سے پہلے میں نے ان کو چاول لانے کیلئے کہا تو اس بات پر ہماری لڑائی ہو گئی اور انہوں نے مجھے یہ کہا کہ تم میرے گھر سے چلی جاؤ، پھر میں نے برقع پہنا تو اس نے مجھے یہ کہا اگر تم میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلی تو میری زندگی سے سے خارج ہو جاؤ گی۔ پھر اس کے بعد میں اسی وقت غصے میں گھر سے باہر نکل گئی، پھر اس کے بعد میں بچوں کے خاطر ساتھ رہتی رہی، پھر اس کے کچھ دن بعد انہوں نے لڑائی میں مجھے یہ کہا کہ میں تمہیں مولوی صاحب کو لا کر صاف کر دوں گا، پھر اس کے بعد میں اپنے میکے آگئی ۔ اس بات کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اور اپنے میکے میں ایک ہفتے سے آئی ہوں ۔ اس سے پہلے میں بچوں کے خاطر شوہر کے ساتھ رہتی رہی۔ سمیرہ زوجہ محمد اسماعیل 10304059 - 0370 شوہر کا بیان: میں نے خط کشیدہ الفاظ غصہ میں اور ڈرانے کیلئے کہے تھے ، ان سے میری طلاق کی نیت نہیں تھی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ پوچھی گئی صورت میں شوہر کا پہلا جملہ: "میں تین دے کر امی کے گھر جا رہا ہوں"، اس سے طلاق واقع نہیں ہوئی، اگرچہ شوہر نے اس سے طلاق کی نیت ہی کیوں نہ کی ہو۔ البتہ دوسرا جملہ: "اگر تم گھر سے چلی گئی تو تم میری زندگی سے خارج ہو" اور آپ اس کے فوراً بعد گھر سے نکل گئی تھیں تو ایسی صورت میں چونکہ اس وقت طلاق کا مذاکرہ اور ماحول موجود تھا تو ایک طلاقِ بائن واقع ہو گئی۔ اسی طرح تیسرا جملہ: "میں مولوی کو بلا کر صاف کر دیتا ہوں"، اس سے بھی کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ مذکورہ صورت میں ایک طلاقِ بائن واقع ہو چکی ہے اب اگر میاں بیوی دوبارہ اکٹھے رہنا چاہیں تو اس کی صورت یہ ہے کہ دو گواہوں کی موجودگی میں مہرِ جدید کے ساتھ نکاحِ جدید کر لیا جائے۔ اس کے بعد دونوں دوبارہ میاں بیوی کی حیثیت سے رہ سکتے ہیں اور شوہر کے پاس آئندہ صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔

الشامية:(296/3،ط:دارالفکر) "(كنايته) عند الفقهاء (ما لم يوضع له) أي الطلاق (واحتمله) وغيره (ف) الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال)، وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب. (قوله: وهي حالة مذاكرة الطلاق) أشار به إلى ما في النهر من أن دلالة الحال تعم دلالة المقال قال: وعلى هذا فتفسر المذاكرة بسؤال الطلاق أو تقديم الإيقاع، كما في اعتدي ثلاثاً وقال قبله المذاكرة أن تسأله هي أو أجنبي الطلاق" المبسوط للسرخسي: (6/ 72،ط:دار المعرفة) (قال) ولو قال أنت مني بائن أو بتة أو خلية أو برية فإن لم ينو الطلاق لا يقع الطلاق لأنه تكلم بكلام محتمل.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشت زنی کے ساتھ طلاق معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’اگر یہ سم استعما ل کروگی تو تم میری طرف سے فارغ ہو۔‘‘ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو بھائی کے سودی کاروبار سے معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"کہ اوبہ دی را نہ وڑی نو طلاق در کومہ" کے الفاظ سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر بکر کے گھر گئی تو تجھے طلاق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے شخص کے طلاق معلق کرنے کے جواب میں ٹھیک ہے کہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق معلق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو گھر میں رات گزارنے کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر تو نے فلاں سے بات کی میرا تیرا تعلق ختم کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فلاں عورت کی کال اٹھائی تو تجھے طلاق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی دوسرے شخص کا طلاق کو معلق کرنا اور شوہر کا اس کو تسلیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیوی کے طلاق کو بھائی سے بات کرنے پر معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو خدمت کے ساتھ معلق کرنا اور طلاق سے مراد خدمت لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"طلاق کے الفاظ بول دوں گا" کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر میں دوبارہ جوا کھیلوں تو بیوی میرے نکاح میں نہ رہے، مجھ پر حرام ہو‘‘کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کاواقع ہوناکسی جگہ کےساتھ خاص نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق معلق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"اگر آپ میرے گھر نہیں جاؤ گی تو میں تجھے چھوڑ دوں گا۔" کے الفاظ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو نوکری پر جانے سے معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا اختیار صرف شوہر کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”اگر سچ نہیں بولوگی تو تم میرے طرف سے فارغ ہو “ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نشہ کرنے والے آدمی کی طلاق معلق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر میں اس گھر میں رہا تو "میری بیوی میری بہن ہوگی" کہنےکا حکم