نکاح

ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
617
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ! میں کسی مجبوری کی وجہ سے آٹھ دس میں ایک بار ہی مباشرت کر پاوں گا تو کیا مجھے نکاح کرنا چاہیے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ذکرکردہ صورت میں اگر آپ واقعی آٹھ دس دن میں ایک مرتبہ جماع کرنے پر قادر ہیں توآپ نکاح کرسکتے ہیں، بشرطیکہ آپ نکاح کے دیگر حقوق ادا کرنے پرقادر ہوں مثلا نفقہ ، کپڑا مکان وغیرہ اور اگرآپ کی شہوت حالتِ اعتدال میں ہے تو آپ کے لیے نکاح کرنا سنت ہے ۔

حوالہ جات

الدرالمختار مع رد المحتار:(3/ 7،ط:دارالفکر)
(و) يكون (سنة) مؤكدة في الأصح... (حال الاعتدال) أي القدرة على وطء ومهر ونفقة.... قوله: أي القدرة على وطء) أي الاعتدال في التوقان...وفي البحر والمراد حالة القدرة على الوطء، والمهر والنفقة مع عدم الخوف من الزنا والجور وترك الفرائض والسنن، فلو لم يقدر على واحد من الثلاثة أو خاف واحدا من الثلاثة أي الأخيرة فليس معتدلا فلا يكون سنة في حقه كما أفاده في البدائع. اهـ.»

البحر الرائق:(86/3،ط: دار الكتاب الإسلامي)
(قوله: وهو سنة، وعند التوقان واجب)... وأفاد بذكر وجوبه حالة التوقان أن محل الأول حالة الاعتدال كما في المجمع والمراد بها حالة القدرة على الوطء والمهر والنفقة مع عدم الخوف من الزنا والجور وترك الفرائض والسنن فلو لم يقدر على واحد من الثلاثة أو خاف واحدا من الثلاثة فليس معتدلا فلا يكون سنة في حقه كما أفاده في البدائع.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 617کی تصدیق کریں
14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • مدر ملک بینک کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • جادو کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • زبردستی نكاح كرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • نکاح میں کسی اور کا نام لے کر نکاح کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • شادی شدہ عورت کا دھوکہ دے کر نکاح کرنا اور حقیقت جاننے والے کی ذمہ داری

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • شادی گرانٹ لینے کے لیے فرضی نکاح نامے بنوانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • خطبہ نکاح کا ادب

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • کسی اورکی منکوحہ سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • بالغ لڑکے کا کنواری لڑکی کا دودھ پینے کے بعد، اس سے شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • ماہِ محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات