معاملات / احکام نکاح / نکاح

دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا

فتوی نمبر : 821 0000-00-00 146 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک عورت دراصل دو حقیقی جُڑواں بہنیں ہیں جو قدرتی طور پر اس طرح جُڑی ہوئی ہیں کہ اُن کے دو الگ الگ سر، دل اور دماغ (یعنی شعور و شخصیت) ہیں، مگر اُن کا نچلا دھڑ مشترک ہے۔ ہر بہن کی اپنی عقل، ارادہ، پسند و ناپسند الگ ہے، اور وہ ایک دوسرے سے مختلف خیالات رکھتی ہیں۔ ایسی حالت میں ایک مرد اُن میں سے ایک بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے، جبکہ دوسری بہن کسی اور مرد سے نکاح کرنا چاہتی ہے۔ اس صورتحال میں درج ذیل سوالات پیدا ہوتے ہیں: 1. کیا دونوں بہنیں الگ الگ مردوں سے نکاح کر سکتی ہیں، جبکہ ان کا نچلا دھڑ ایک ہے؟ 2. اگر ایک مرد دونوں بہنوں سے شادی کرے تو کیا یہ قرآنِ کریم کی اس ممانعت کے خلاف ہوگا جس میں بیک وقت دو بہنوں سے نکاح کو حرام قرار دیا گیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں دو حقیقی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں جمع کرنا حرام ہے، جیسا کہ قرآنِ کریم میں صراحتاً ممانعت آئی ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگرچہ یہ دونوں جُڑواں بہنیں جسمانی طور پر جزوی ملی ہوئی ہیں، مگر چونکہ ان کا دماغ، دل، شعور اور شخصیت الگ ہے، اس لیے شرعاً یہ دو الگ افراد شمار ہوں گی، اس بنا پر ایک مرد کا دونوں سے نکاح کرنا ناجائز اور حرام ہوگا، اسی طرح دو شخصوں کا بھی ان دونوں سے نکاح صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس میں ایسا جسم جو دونوں کا مشترک ہے، دو مختلف مردوں کے ازدواجی تعلق کا مرکز بن جائے گا جو حرام، ناجائز ہے۔

القران الكريم:( النساء 23:4) حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ (الیٰ قوله تعالیٰ)وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا (23) الشامية:(38/3،ط: دار الفكر) (و) حرم (الجمع) بين المحارم (نكاحا) أي عقدا صحيحا (وعدة ولو من طلاق بائن، و) حرم الجمع (وطء بملك يمين بين امرأتين أيتهما فرضت ذكرا لم تحل للأخرى). فتح القدير:(212/3،ط: دار الفكر) ولا يجمع بين أختين نكاحا ولا بملك يمين وطئا) لقوله تعالى ﴿وأن تجمعوا بين الأختين﴾ [النساء: ٢٣] ولقوله عليه الصلاة والسلام «من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يجمعن ماءه في رحم أختين» .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسنون نکاح کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خط کے ذریعے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دودھ پینے والے بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کا رضاعی بہن بھائیوں سے رشتے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیٹی اور خالہ کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں ایجاب وقبول کرنے سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار آدمی پہلے حج کرے یا نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائب شوہر کی وفات کی خبر سن کر نکاح کرنے کے بعد خبر کے غلط نکلنے کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”حوالہ کڑے وا حوالہ مے کڑا“ کے الفاظ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی موجودہ شوہر کے بیٹے سے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تنگدستی کے خوف سے نکاح نہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدر ملک بینک کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کرنے کے لیے عمر کی حد
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مہینے تک دودھ پینے کی صورت میں رضاعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سوتیلی ساس سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زنا سے حمل کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طویل عرصہ بیوی سے دور رہنے کی وجہ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو سوتیلی بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کا حکم