معاملات / احکام طلاق / طلاق

بغیر نیت طلاق کے "میں تمہیں چھوڑتا ہوں" کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر : 2129 0000-00-00 48 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ میں "تمہیں چھوڑتا ہوں" اور طلاق کی نیت نہ ہو تو کیا اس سے طلاق واقع ہو جائے گی ؟اگر واقع ہوتی ہے تو کون سی طلاق واقع ہو گی اور ہمیں دوبارہ ساتھ رہنے کے لیے کیا کرنا ہوگا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ لفظ ’’تمہیں چھوڑتا ہوں‘‘ یہ اگر چہ اصل میں کنایہ ہیں، لیکن عرف ِعام میں یہ الفاظ طلاق کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں ،اس لیے اب یہ صریح طلاق کے حکم میں ہیں اور اس سے بغیر نیت بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے ، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر واقعتا شوہر نے بیوی سے یہ کہا کہ :’’ میں تجھے چھوڑتا ہوں‘‘تو اس سے اس شخص کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ شوہر عدت کے اندر بغیر نکاح کے رجوع کرسکتا ہے۔ رجوع کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ زبان سے کہہ دے کہ ’’میں نے رجوع کرلیا‘‘اس سے قولی طور پر رجوع ہو جائے گا اور اگر زبان سے کچھ نہ کہے، بلکہ بیوی سے تعلق قائم کرلے یا خواہش و رغبت سے اسے چھوئے یا بوسہ لے لے اس سے بھی رجوع ہو جائے گا، لیکن فعلی رجوع مکروہ ہے۔ اگر عدت میں رجوع نہ کرے تو عدت ختم ہوتے ہی نکاح ختم ہو جائے گااور پھر باہمی رضامندی سے نیا مہر مقرر کر کے دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ رجوع یا تجدیدِ نکاح کی صورت میں آئندہ کے لیے شوہر کو دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا۔

*الشامية:(3/ 299،ط:دارالفكر)* فإن ‌سرحتك ‌كناية ‌لكنه ‌في ‌عرف ‌الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا، وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق وقد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت، لكن لما غلب استعمال حلال الله في البائن عند العرب والفرس وقع به البائن ولولا ذلك لوقع به الرجعي. *البحر الرائق: (3/ 325،ط:دارالکتاب الاسلامی)* ومن المتأخرين كانوا يفتون ‌بأن ‌لفظ ‌التسريح ‌بمنزلة ‌الصريح يقع به طلاق رجعي بدون النية كذا في المجتنى،. *الهندية: (1/ 468،ط:دارالفکر)* (. ألفاظ الرجعة صريح وكناية) (فالصريح) : ‌راجعتك ‌في ‌حال ‌خطابها ‌أو ‌راجعت ‌امرأتي حال غيبتها وحضورها أيضا ومن الصريح ارتجعتك ورجعتك ورددتك وأمسكتك ومسكتك بمنزلة أمسكتك فهذه يصير مراجعا بها بلا نية. (والكناية) : أنت عندي كما كنت وأنت امرأتي فلا يصير مراجعا إلا بالنية كذا في فتح القدير.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے آنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں، بیوی میں طلاق واقع ہونے میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’ طلاق دے دوں گا ‘‘کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو میسج میں "میں نے تجھے آزاد کیا" لکھ کر فورا مٹا دیا