نکاح

مدر ملک بینک کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
730
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

مدر ملک بینک کا شرعی حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
مدرز ملک بینک جو کراچی میں کھلا ہے، اس کے بارے میں مفتیانِ عظام کیا فرماتے ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اسلام میں رضاعت کے ذریعے وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں، اس لیے بلا ضرورت دودھ پلانے یا مختلف خواتین کا دودھ جمع کر کے بچوں کو پلانے سے رضاعی رشتوں میں شدید خلط اور شبہ پیدا ہوتا ہے، رضاعت میں معمولی شبہ بھی معتبر مانا جاتا ہے، جیسا کہ حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ کے واقعہ سے ثابت ہے کہ ایک سیاہ فام عورت نے حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ اور ان کی بیوی کو دودھ پلانے کا دعویٰ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب یہ بات کہہ دی گئی تو اب بیوی کو اپنے سے جدا کرو۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں مدر ملک بینک قائم کرنا جائز نہیں، ضرورت مند بچوں کے لیے وہی طریقہ اپنایا جائے جو عہدِ نبوی سے رائج ہے، یعنی کسی مخصوص خاتون کو دودھ پلانے پر مقرر کیا جائے۔

حوالہ جات

*صحيح البخاري:(173/3،رقم الحديث:2660،ط:دار طوق النجاة)*
حدثنا أبو عاصم، عن عمر بن سعيد، عن ابن أبي مليكة، عن عقبة بن الحارث قال: «تزوجت امرأة فجاءت امرأة فقالت: إني قد أرضعتكما، فأتيت النبي ﷺ، فقال: وكيف وقد قيل، دعها عنك. أو نحوه.»

*سنن إبن ماجة:(119/3،رقم الحديث:1937،ط: دارالرسالة العالمية)*
حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة، حدثنا عبد الله بن نمير، عن الحجاج، عن الحكم، عن عراك بن مالك، عن عروة عن عائشة، قالت: قال رسول الله ﷺ: «يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب».

*الشامية:(31/3،ط: دارالفكر)*
(قوله: نسبا) تمييز عن نسبة تحريم للضمير المضاف إليه، وكذا قوله: مصاهرة، وقوله: رضاعا تمييز عن نسبة تحريم إلى الكل، يعني يحرم من الرضاع أصوله وفروعه وفروع أبويه وفروعهم، وكذا فروع أجداده وجداته الصلبيون، وفروع زوجته وأصولها وفروع زوجها وأصوله وحلائل أصوله وفروعه.

*النهر الفائق:(399/2،ط: دارالكتب العلمية)*
وفي (الولوالجية) الواجب على النساء أن لا يرضعن من غير ضرورة فإن فعلن فليحفظن أو يكتبن ثم إذا دعت الحاجة فلا ينفي أن ترضعه الحمقى للنهي عن ذلك.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 730کی تصدیق کریں
8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • مدر ملک بینک کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • جادو کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • زبردستی نكاح كرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • نکاح میں کسی اور کا نام لے کر نکاح کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • شادی شدہ عورت کا دھوکہ دے کر نکاح کرنا اور حقیقت جاننے والے کی ذمہ داری

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • شادی گرانٹ لینے کے لیے فرضی نکاح نامے بنوانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • خطبہ نکاح کا ادب

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • کسی اورکی منکوحہ سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • بالغ لڑکے کا کنواری لڑکی کا دودھ پینے کے بعد، اس سے شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • ماہِ محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات