عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

قربانی کا دنبہ بیچ کر گائے خریدنا

فتوی نمبر : 67 0000-00-00 163 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب میں قربانی کی نیت سے اٹھ ماہ قبل دنبے خریدے تھے اس وقت ایک دنبے کی قیمت چالیس ہزار تھی اور اب اگر میں ایک دنبہ فروخت کروں گا تو اس کی قیمت ایک لاکھ سے اوپر ہوگی اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا میں یہ ایک دنبہ بیچ کر اسی پیسوں سے گائے خرید سکتا ہوں۔ہمارے حصے زیادہ ہوتے ہیں دنبے میں ایک حصہ ہوتا ہے اور گائے میں تو سات حصے کرسکتے ہیں ایک دنبے کی قیمت کے پیسوں سے اگر میں جانور خرید لوں بڑا تو اس کے ساتھ حصے ہوں گے مفتی صاحب کیا میں ایک دمبے کے پیسوں سے بڑا جانور خرید کر ساتھ حصے کر سکتا ہوں مجھے اس دنبے کے پیسوں کے ساتھ اور پیسے ملانے پڑیں گے یا اسی دنبے کے پیسوں سے میں اگر جانور خرید ہوں تو میرے ساتھ حصے کے قربانیاں اس سے ہو جائیں گے .برائے مہربانی میری اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔ تنقیح: سائل نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دنبے بغیر تعیین کے خریدے گئے یعنی قربانی کی نیت تھی۔ کس کی طرف سے ہوگی؟اس کی نیت نہیں کی گئی ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب واضح رہے کہ پوچھی گئی صورت میں آپ نے جو دنبے قربانی کی نیت سے خریدے ہیں اس میں سے ایک دنبہ اگر بیچ کر اس کے پیسوں سے ایک بڑا جانور خریدا جائے تو اس میں سات مختلف افراد کی واجب قربانی کی نیت کرنا جائز ہے، قربانی ادا ہو جائے گی، تاہم ایسا کرنا مناسب نہیں۔

دلائل: الهندية:(5/ 304،ط:دارالفكر) ولو ‌اشترى ‌بقرة يريد أن يضحي بها، ثم أشرك فيها ستة يكره ويجزيهم؛ لأنه بمنزلة سبع شياه حكما، إلا أن يريد حين اشتراها أن يشركهم فيها فلا يكره، وإن فعل ذلك قبل أن يشتريها كان أحسن، وهذا إذا كان موسرا، وإن كان فقيرا معسرا فقد أوجب بالشراء فلا يجوز أن يشرك فيها، وكذا لو أشرك فيها ستة بعد ما أوجبها لنفسه لم يسعه؛ لأنه أوجبها كلها لله تعالى، وإن أشرك جاز، ويضمن ستة أسباعها، وقيل في الغني: إنه يتصدق بالثمن. الدرالمختار مع رد المحتار:(6/ 317،ط:دارالفكر) (وصح) (‌اشتراك ‌ستة ‌في بدنة شريت لأضحية) أي إن نوى وقت الشراء الاشتراك صح استحسانا وإلا لا (استحسانا وذا) أي الاشتراك (قبل الشراء أحب...(قوله أي إن نوى وقت الشراء الاشتراك صح استحسانا وإلا لا) كذا في بعض النسخ، والواجب إسقاطه كما في بعض النسخ، لأن موضوع المسألة الاستحسانية أن يشتريها ليضحي بها عن نفسه كما في الهداية والخانية وغيرهما، ولذا قال المصنف بعد قوله استحسانا وذا قبل الشراء أحب. وفي الهداية: والأحسن أن يفعل ذلك قبل الشراء ليكون أبعد عن الخلاف وعن صورة الرجوع في القربة اهـ. وفي الخانية: ولو لم ينو عند الشراء ثم أشركهم فقد كرهه أبو حنيفة. أقول: وقدمنا في باب الهدي عن فتح القدير معزوا إلى الأصل والمبسوط: إذا اشترى بدنة لمتعة مثلا ثم أشرك فيها ستة بعدما أوجبها لنفسه خاصة لا يسعه، لأنه لما أوجبها صار الكل واجبا بعضها بإيجاب الشرع وبعضها بإيجابه، فإن فعل فعليه أن يتصدق بالثمن، وإن نوى أن يشرك فيها ستة أجزأته لأنه ما أوجب الكل على نفسه بالشراء، فإن لم يكن له نية عند الشراء ولكن لم يوجبها حتى شرك الستة جاز. والأفضل أن يكون ابتداء الشراء منهم أو من أحدهم بأمر الباقين حتى تثبت الشركة في الابتداء اهـ ولعله محمول على الفقير أو على أنه أوجبها بالنذر، أو يفرق بين الهدي والأضحية تأمل. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب دار الافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منہ کھر والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنوعی لگے ہوئے دانتوں والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گانا گانے والے کے ساتھ قربانی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جانور کو اتارتے وقت ٹانگ پر چوٹ آئے تو قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور میں نفلی قربانی کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رقم قرض پر دی ہو تو قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شراب پلائے ہوئے جانور کی قربانی کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا گوشت بطور زکوۃ دینے سے زکوۃ کی ادائیگی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کے لئے قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کا اپنے وطن میں صبح سویرے ہی قربانی کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک دانت والی گائے کی قربانی کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور کے بال کاٹنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ پیروں والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خنثیٰ بکرے کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکیل ڈالنے کی وجہ سے جانور کی ناک زخمی ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھینس کی قربانی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا دنبہ بیچ کر گائے خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دیوانے یا باؤلے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے ممالک سے لائے گئے قربانی کے گوشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے آخری دن صاحب نصاب ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانوروں کی عمریں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ اور قربانی کے جانوروں کو ایک ساتھ ذبح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ ٹانگوں والے جانور کی قربانی کا حکم