مسائل قربانی

میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔

فتوی نمبر :
38
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ مفتی صاحب امید ہے خیر و عافیت سے ہوں گے
ایک مسئلہ کے بارے میں معلومات کرنی تھی کہ میت کی طرف سے نفلی قربانی کرنا افضل ہے یا نقد پیسے کسی کو دینا یا کسی حاجت مند کی حاجت کو پورا کرنا زیادہ افضل ہے کیونکہ مردے کے زمہ قربانی تو واجب نہیں ہوتی لیکن آج کل حاجت مند بہت زیادہ ہے تو کونسا عمل کرنا افضل ہے جس سے مردے کو زیادہ ثواب ملے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ


واضح رہے کہ میت کی طرف سے قربانی یا نقدرقم صدقہ کرنےکے بارے میں فقہائے کرام سے دونوں طرح کے اقوال منقول ہیں، تاہم ضرورت اور حاجت کے پیشِ نظر جو چیز فقرا کے لیے زیادہ نفع بخش ہو،اس کی رعایت کرنا افضل ہے، لہذا اگر حاجت مند کی حاجت اور ضرورت زیادہ ہے تو میت کی طرف سے نفلی قربانی کرنے کے بجائے اس کی قیمت حاجت مند کو دے دینا افضل ہے، تاکہ وہ اپنی صوابدید کے مطابق، جہاں چاہے اس کو خرچ کرسکے۔

حوالہ جات

دلائل:
سنن ابی داؤد:(رقم الحدیث1681،ط: دار الرسالة العالمية)
عن ‌سعد بن عبادة «أنه قال: يا رسول الله، إن أم سعد ماتت فأي الصدقة أفضل؟ قال: الماءقال: فحفر بئرا، وقال: هذه لأم سعد.»

البحر الرائق:(202/8،ط:دارالکتاب الاسلامی)
واختلفوا هل الأضحية عن الميت أفضل، أو التصدق أفضل؟ذهب بعضهم إلى أن التصدق أفضل وذهب بعضهم إلى أن الأضحية أفضل

کذا فی کفایت المفتی :(159/12،ط:ادارۃ الفاروق)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعہ حنفیہ (نعمان بن ثابت) اورنگی ٹاؤن، کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 38کی تصدیق کریں
4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • مصنوعی لگے ہوئے دانتوں والے جانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • اجتماعی قربانی میں اگر شراکت دار کا ذریعہ معاش معلوم نہ ہو

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ایک دانت والی گائے کی قربانی کا حکم*

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • منہ کھر والے جانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • برطانیہ میں مقیم شخص کا پاکستان میں قربانی کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں حصوں کا طاق ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • کان کٹے ہوئے جانورکی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ایک حصے میں دو مرحومین کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • عقیقہ اور قربانی کے جانوروں کو ایک ساتھ ذبح کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات