نکاح

نکاح میں کسی اور کا نام لے کر نکاح کرنا

فتوی نمبر :
658
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاح میں کسی اور کا نام لے کر نکاح کرنا

کیا کہتے علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عشرت نامی لڑکی کا نکاح زاہد نامی لڑکے سے کیا گیا نکاح ایسے ہوا کہ عشرت موجود نہیں تھی اس کی بڑی بہن نصرت کو بٹھا کر عشرت کا نام لے کر قبول قبول کرایا گیا اور انگھوٹا کا نشان بھی نصرت کا لگوایا گیا عشرت نکاح میں موجود نہیں تھی کیوں کہ عشرت گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی کہ وہ کہیں اور نکاح کرلے ، اور کرلے بھی تو پھر اسے واپس لے کر آیا جاسکے ، اس لیے ایسا نکاح کیاگیا ۔
سوال یہ ہے کہ اب نکاح عشرت کا ہوگا یا نصرت کا ؟ کیوں کہ ایجاب وقبول اور انگوٹھا کا نشان نصرت نے کیا مگرنام عشرت کا استعمال کیا ، ایسی صورت میں نکاح ہو اکہ نہیں ؟ اگر ہوا ہے تو اس کا عشرت کا یا نصرت کا ؟
براہ کرم! اسلامی رو سے اس نکاح کی حقیقت بیان کریں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر نصرت نے عشرت کی رضامندی سے اس کی طرف سے وکیل بن کر ایجاب وقبول کیا ہے تو یہ نکاح عشرت کا ہی ہوا ہے اور عشرت کی طرف سے قبول نہیں کیا تو یہ نکاح نصرت کا ہوگا ۔

حوالہ جات

الهندية: (1/ 270، ط:دارالفكر)
ولو كان ‌لرجل ‌بنتان كبرى اسمها عائشة وصغرى اسمها فاطمة وأراد أن يزوج الكبرى وعقد باسم فاطمة ينعقد على الصغرى .

النهر الفائق:(2/ 179، ط: دار الكتب العلمية )
ولو ‌كان ‌له ‌كبرى تدعى زينب وصغرى تدعى فاطمة أراد تزويج الكبرى غير أنه سماها باسم الصغرى غلطاً انعقد على الصغرى .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 658کی تصدیق کریں
10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • مدر ملک بینک کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • جادو کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • زبردستی نكاح كرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • نکاح میں کسی اور کا نام لے کر نکاح کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • شادی شدہ عورت کا دھوکہ دے کر نکاح کرنا اور حقیقت جاننے والے کی ذمہ داری

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • شادی گرانٹ لینے کے لیے فرضی نکاح نامے بنوانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • خطبہ نکاح کا ادب

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • کسی اورکی منکوحہ سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • بالغ لڑکے کا کنواری لڑکی کا دودھ پینے کے بعد، اس سے شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نکاح 0
  • ماہِ محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   نکاح 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات