سوال : قربانی کے جانور کا ایک تھن نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
الجواب باسم ملہم الصواب
واضح رہے کہ بڑے جانور( اونٹنی، گائے بھینس)کے عادتاً چار تھن ہوتے ہیں اور چھوٹے جانور( بھیڑ اور بکری وغیرہ )کے دو تھن ہوتے ہیں،لہذا اگر بڑے جانور کا ایک تھن نہ ہو تو اس کی قربانی جائز ہے،لیکن اگر چھوٹے جانور کا ایک تھن نہ ہو تو شرعاً اس کی قربانی درست نہیں۔
دلائل:
الشامية:(325/6،ط: دارالفكر)
وفي الشاة والمعز إذا لم يكن لهما إحدى حلمتيهما خلقة أو ذهبت بآفة وبقيت واحدة لم يجز، وفي الإبل والبقر إن ذهبت واحدة يجوز أو اثنتان لا اھ.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)اورنگی ٹاؤن، کراچی