مسائل قربانی

بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم

فتوی نمبر :
5
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم

کسی کے پاس بیس کنال زمین اپنی ذاتی استعمال کے لیے ہے کھبی کھیتی باڑی کرتا ہے تو کھبی غیر آباد ہوتی ہے تو آیا اس پر زکوٰۃ اور قربانی ہے کہ نہیں رہنمائی فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر یہ بیس کنال زمین آپ کی حاجتِ اصلیہ سے زائد ہے اور اس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک پہنچتی ہے تو آپ پر قربانی لازم ہے اور اگر یہ زمین آپ کی حاجتِ اصلیہ سے زائد نہیں یااس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک نہیں پہنچتی تو آپ پر قربانی لازم نہیں ہے۔
زمین پر زکاۃ کسی بھی صورت میں لازم نہیں۔

حوالہ جات

الهداية:(113/1،ط:داراحياء التراث العربي)

قال رحمه الله: "‌صدقة ‌الفطر ‌واجبة ‌على ‌الحر ‌المسلم ‌إذا كان مالكا لمقدار النصاب فاضلا عن مسكنه وثيابه وأثاثه وفرسه وسلاحه وعبيده" ....وقدر اليسار بالنصاب لتقدير الغني في الشرع به فاضلا عما ذكر من الأشياء لأنها مستحقة بالحاجة الأصلية والمستحق بالحاجة الأصلية كالمعدوم ولا يشترط فيه النمو ويتعلق بهذا النصاب حرمان الصدقة ووجوب الأضحية والفطرة.

الشامية:(312/6،ط:دارالفكر)
(قوله واليسار إلخ) ‌بأن ‌ملك ‌مائتي ‌درهم ‌أو ‌عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا، وقيل لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفا، فإن وجب له في أيامها نصاب تلزم، وصاحب الثياب الأربعة لو ساوى الرابع نصابا غنى وثلاثة فلا، لأن أحدها للبذلة والآخر للمهنة والثالث للجمع والوفد والأعياد، والمرأة موسرة بالمعجل لو الزوج مليا وبالمؤجل لا، وبدار تسكنها مع الزوج إن قدر على الإسكان.

أيضاً:(348/2)
‌سئل ‌محمد ‌عمن ‌له ‌أرض ‌يزرعها ‌أو ‌حانوت ‌يستغلها أو دار غلتها ثلاث آلاف ولا تكفي لنفقته ونفقة عياله سنة؟ يحل له أخذ الزكاة وإن كانت قيمتها تبلغ ألوفا وعليه الفتوى وعندهما لا يحل اهـ ملخصا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 5کی تصدیق کریں
120
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • مصنوعی لگے ہوئے دانتوں والے جانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • اجتماعی قربانی میں اگر شراکت دار کا ذریعہ معاش معلوم نہ ہو

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ایک دانت والی گائے کی قربانی کا حکم*

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • منہ کھر والے جانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • برطانیہ میں مقیم شخص کا پاکستان میں قربانی کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں حصوں کا طاق ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • کان کٹے ہوئے جانورکی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ایک حصے میں دو مرحومین کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • عقیقہ اور قربانی کے جانوروں کو ایک ساتھ ذبح کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات