ایک سرکاری ملازم جس کی تنخواہ 50 ہزار ہے، گھر میں دس افراد صرف کھانے والے ہیں، پھر پانچ بچے سکول بھی جاتے ہیں، ان کے الگ اخراجات ہیں، بڑی مشکل سے گھریلو نظام چلتا ہے، کیا ایسے شخص پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں ؟
تفصیلی جواب عنایت فرمائیں؟
پوچھی گئی صورت میں مذكور شخص کے پاس اگر ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابرمالِ تجارت، نقدی یا ضرورت سے زائد سامان ہو تو وہ صاحبِ نصاب ہے اور اس پر قربانی واجب ہے ۔
*الدر المختار:(645/1،ط: دارالفكر)*
وشرائطها: الاسلام والاقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر (لا الذكورة فتجب على الانثى).
*الشامية:(312/6،ط: دارالفكر)*
قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا، وقيل لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه.
*مجمع الانهر:(516/2،ط: دارإحياءالتراث العربي)*
وشرائطها الإسلام واليسار الذي يتعلق به صدقة الفطر فتجب على الأنثى.