مسائل قربانی

غیر صاحبِ نصاب شخص کے لائے ہوئے قربانی کے جانور کے مر جانے کا حکم

فتوی نمبر :
416
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

غیر صاحبِ نصاب شخص کے لائے ہوئے قربانی کے جانور کے مر جانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
حضرات مفتیان کرام اس مسئلے کی وضاحت فرما دیں کہ غیر صاحب نصاب شخص، یعنی غریب اگر قربانی کی نیت سے جانور لایا اور وہ جانور مر گیا تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قربانی کےدنوں میں قربانی صرف اسی شخص پر واجب ہے، جو شرعاً صاحبِ نصاب ہو، یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابر مال، نقدی یا ضرورت سے زائد چیزوں کا مالک ہو، جو شخص غیر صاحب نصاب ہو، اس پر قربانی واجب نہیں، اسی وجہ سےاگر کوئی غریب شخص قربانی کی نیت سے جانور خرید لائے اور قربانی سے پہلے وہ جانور مر جائے تو اس پر دوسرا جانور لاکر قربانی کرنا واجب نہ ہوگا، کیونکہ اس پر اصل میں قربانی واجب ہی نہ تھی، البتہ اگر کوئی صاحبِ نصاب شخص جانور لے آئے اور وہ جانور مرجائے تو اس پر دوسرا جانور لانا لازم ہوگا۔

حوالہ جات

تكملة فتح القدير:(9/ 516،ط:دار الفكر)*
وعن هذا الأصل قالوا: إذا ماتت المشتراة للتضحية؛ ‌على ‌الموسر ‌مكانها ‌أخرى ولا شيء على الفقير.

*الهداية في شرح بداية المبتدي:(4/ 359،ط:دار احياء التراث العربي)*
وعن هذا الأصل قالوا: إذا ماتت المشتراة للتضحية؛ ‌على ‌الموسر ‌مكانها ‌أخرى ولا شيء على الفقير.

*مجمع الأنهر:(2/ 520،ط:دار الطباعة العامرة* )
وعن هذا الأصل قالوا إذا ماتت المشتراة ‌للتضحية ‌على ‌موسر تجب مكانها أخرى ولا شيء على الفقير.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 416کی تصدیق کریں
17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • منہ کھر والے جانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • مصنوعی لگے ہوئے دانتوں والے جانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • جانور کو اتارتے وقت ٹانگ پر چوٹ آئے تو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں نفلی قربانی کی نیت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شراب پلائے ہوئے جانور کی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حاجی کے لئے قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ایک دانت والی گائے کی قربانی کا حکم*

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا دنبہ بیچ کر گائے خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • دوسرے ممالک سے لائے گئے قربانی کے گوشت کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • عقیقہ اور قربانی کے جانوروں کو ایک ساتھ ذبح کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے دن ناخن اور بال کاٹنے کا وقت

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • جس شخص کے گھریلو اخراجات بہت زیادہ ہوں اس پر قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کرنے والے شخص کابال اور ناخن کاٹنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • جانور کا ایک تھن چھوٹا ہو تو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • اجتماعی قربانی میں اگر شراکت دار کا ذریعہ معاش معلوم نہ ہو

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • اجتماعی قربانی میں اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • برطانیہ میں مقیم شخص کا پاکستان میں قربانی کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں حصوں کا طاق ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • کان کٹے ہوئے جانورکی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب شخص کا مرحوم والد کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • صاحب نصاب کے پاس نقد رقم نہ ہو تو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 3
  • زکوۃاورقربانی کےنصاب کےساتھ قرضے کا ہونا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • عقیقہ کے جانور کی کھال کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات