السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب ایک سوال یہ ہے کہ شکرین کی چیزیں بنا کر جیسا کہ شربت آئس کریم گولا گنڈا وغیرہ فروخت کرنا کیسا ہے؟ جواب دے کر ممنون فرمائیں جزاک اللہ
الجواب باسم ملہم بالصواب
واضح رہے کہ شکرین کا استعمال اگر اطبا اور ماہرین کے مطابق صحت کے لیے مضر اور نقصان دہ نہ ہو اور اس میں کوئی حرام چیز بھی شامل نہ ہو تو ایسی شکرین کا استعمال اور خرید وفروخت جائز ہے، لیکن اگر ماہرین کے مطابق صحت کے لیے نقصان دہ ہو یا اس میں کوئی حرام چیز شامل ہو تو ایسی شکرین کا استعمال اور خریدوفروخت ناجائز ہے۔
*دلائل:*
*القرآن الكريم:(البقرة2: 162)*
يَاأَيُّهَا النَّاسُ كُلُواْ مِمَّا فِي الأَرْضِ حَلاَلاً طَيِّباً وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ..
*الاشباہ والنظائر:(ص:56-57،ط:دارالکتب العلمیة)*
قاعدة: هل الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على عدم الإباحة؟ وهو مذهب الشافعي رحمه الله أو التحريم حتى يدل الدليل على الإباحة؟
ونسبهالشافعية إلى أبي حنيفة رحمه الله وفي البديع المختار أن لا حكم للأفعال قبل الشرع
والحكم عندنا، وإن كان أزليا فالمراد به هنا عدم تعلقه بالفعل قبل الشرع فانتفى التعلق لعدم فائدته (انتهى).وفي شرح المنار للمصنف: الأشياء في الأصل على الإباحة عند بعض الحنفية، ومنهم الكرخي.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعہ حنفیہ (نعمان بن ثابت) اورنگی ٹاؤن، کراچی