چپکلی گر گئی ہے پانی کے ٹینک میں پانی کا کیا حکم ہے
واضح رہے کہ گھروں میں عام طور پر جو چھوٹی چھپکلیاں نظر آتی ہیں، وہ ان جانوروں میں شمار ہوتی ہیں جن میں بہتا ہوا خون نہیں ہوتا، لہٰذا اگر ایسی چھپکلی ٹینکی میں گر جائے اور مر جائے تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہوگا، بشرطیکہ پانی میں کوئی نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو۔
بعض علاقوں میں بڑی چھپکلیاں پائی جاتی ہیں، جیسے جنگلوں یا صحرائی علاقوں میں، ان میں بہنے والا خون پایا جاتا ہے، اگر ایسی چھپکلی پانی میں گر کر مر جائے تو پانی ناپاک ہو جائے گا ،لہذا پوچھی گئی صورت میں ٹینکی کا پانی ناپاک نہیں ہے۔
البناية:(387/1،ط: دارالكتب العلمية)
قال: وموت ما ليس له نفس سائلة في الماء لا ينجسه كالبق والذباب والزنابير.
فتح القدير:(82/1،ط: دارالفكر)
قال (وموت ما ليس له نفس سائلة في الماء لا ينجسه كالبق والذباب والزنابير والعقرب ونحوها.
الهندية:(24/1،ط: دارالفكر)
وموت ما ليس له نفس سائلة في الماء لا ينجسه كالبق والذباب والزنابير والعقارب ونحوها.