السلام علیکم ۔
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں۔عصر کی نماز کے بعد ناخون کاٹنا منع ہے اسلام میں ؟
اگر کوئی شخص عصر کے بعد ناخون کاٹتا ہے تو گناہ ملتا ہے اور عذاب آتا ہے ؟
عصر کے بعد ناخن کاٹنے میں کوئی حرج نہیں، اس کے متعلق لوگوں میں جو باتیں مشہور ہیں،وہ محض توہم پرستی پر مبنی ہیں،جن کی کوئی حقیقت نہیں۔
الهندية:(358/5دارالفکر)
حكي أن هارون الرشيد سأل أبا يوسف - رحمه الله تعالى - عن قص الأظافير في الليل فقال ينبغي فقال ما الدليل على ذلك فقال قوله عليه السلام «الخير لا يؤخر» كذا في الغرائب.
امداد الفتاویٰ:(370/4،ط: دارالعلوم کراچی)
سوشل میڈیا پر اللہ تعالیٰ کا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شئیر نہ کرنے پر کسی کو بددعا دینا
یونیکوڈ 0