عبادات / نماز /

الکحل والے پرفیوم میں نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر : 1388 0000-00-00 82 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم محترم! بہت سے پرفیوم ایسے ہوتے ہیں جن میں الکحل ہوتا ہے ، ایسے پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ الکحل کی دو قسمیں ہیں: (1)وہ الکحل جو منقی ،انگور،کھجور یا چھوہارے کی شراب سے حاصل کیا گیا ہو، ایسا الکحل بالاتفاق ناپاک ہے،اس کا کسی بھی قسم استعمال اور خریدوفروخت ناجائز و حرام ہے ۔ (2)وہ الکحل جو مذکورہ بالا اشیاء کے علاوہ کسی اور چیز مثلا آلو ،شہد،گنا یا سبزی وغیرہ حاصل کیا گیا ہو تو ان کا استعمال جائز ہے ،جب تک نشہ آور نہ ہو۔ عام طور پر پرفیوم وغیرہ میں جو الکحل استعمال ہوتا ہے وہ انگور یا کھجور سےحاصل نہیں کیاجاتا، اس لیے ایسے پرفیوم کا استعمال جائز ہے اور اس قسم کے پرفیوم لگے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنا صحیح ہے، تاہم اگر کسی خاص پرفیوم کے بارے میں یقین ہو جائے کہ اس میں انگور یا کھجور سے کشید کیا گیا الکحل شامل ہے تو اس پرفیوم کا استعمال اور اس کے ساتھ نماز ادا کرنا جائز نہیں ہوگا۔

*تكمله فتح المنعم:(408/3،ط:دارالعلوم)* "و أما غير الأشربة الأربعة، فليست نجسة عند الإمام ابي حنيفة رحمه الله تعالي. و بهذا يتبين حكم الكحول المسكرة (Alcohals) التي عمت بها البلوي اليوم، فإنها تستعمل في كثير من الأدوية و العطور و المركبات الأخري، فإنها إن اتخذت من العنب أو التمر فلا سبيل الي حلتها أو طهارتها، و إن اتخذت من غيرهما فالأمر فيها سهل علي مذهب أبي حنيفة رحمه الله تعالي، و لايحرم استعمالها للتداوي أو لأغراض مباحة أخري ما لم تبلغ حد الإسكار، لأنها إنما تستعمل مركبةً مع المواد الأخري، ولايحكم بنجاستها أخذًا بقول أبي حنيفة رحمه الله. و إن معظم الحكول التي تستعمل اليوم في الأودية و العطور و غيرهما لاتتخذ من العنب أو التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول و غيره، كما ذكرنا في باب بيوع الخمر من كتاب البيوع". *الشامية: (6/ 459،ط:دارالفكر)* الأصل ‌في ‌الأشياء الإباحة وأن فرض إضراره للبعض لا يلزم منه تحريمه على كل أحد، فإن العسل يضر بأصحاب الصفراء الغالبة وربما أمرضهم مع أنه شفاء بالنص القطعي، وليس الاحتياط في الافتراء على الله تعالى بإثبات الحرمة أو الكراهة اللذين لا بد لهما من دليل بل في القول بالإباحة التي هي الأصل.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصیبت کے وقت اذان دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک دوپٹے کو ڈبل کرکےنماز پڑھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آیتِ سجدہ سننے پر سجدۂ تلاوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عالمہ کامدرسے میں اساتذہ سے خیروعافیت پوچھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لائن کے پانی کی خرید و فروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا نماز سے گناہِ کبیرہ معاف ہوتےہیں؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرآن کریم کی کل آیات کی تعداد*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا بھول کر قعدہ آخیرہ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بائع (فروخت کرنے والا) کے نان پروٹیکٹڈ ہونے کی صورت بیع کے بعد آنے والے بلز کے اضافی ٹیکس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ماء مستعمل کی تعریف اور اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مور پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی ایک رکعت میں دو سورتیں ملا کر پڑھنے کا حکم