مسائل قربانی

زکوۃاورقربانی کےنصاب کےساتھ قرضے کا ہونا

فتوی نمبر :
312
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

زکوۃاورقربانی کےنصاب کےساتھ قرضے کا ہونا

السلام علیکم
ایک شخص کے پاس تین تولہ سونا ہے کیا اس پر زکات فرض ہے اور قرضدار بھی ہے تقریبن سات لاکھ کا
اور دوسرا سوال کیا قربانی بھی فرض ہے۔ رہنمائی فرما دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر قرضہ حق دار کو دینے کے بعد بقیہ مال صرف سونا ہو تو اس میں زکوۃ لازم ہونے کے لیے ساڑھے سات تولہ ہونا ضروری ہے اور اگر سونے کے ساتھ کوئی اور قابل زکوۃ مال (چاندی ، نقد روپیہ ، مال تجارت) ہو اور ان کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے بقدر ہو تو زکوة لازم ہے، ورنہ زکوہ لازم نہیں اور یہی حکم نصاب قربانی کاہے، تاہم قربانی کے نصاب میں دیگر ضرورت سے زائد مال( غیر رہائشی زمین اور سال بھر استعمال نہ ہونے والے برتن،فرنیچر،گاڑی کپڑے جوتےوغیرہ)بھی شمارہوگا۔

حوالہ جات

العنایة:(160/2،ط:دار الفکر)*
(ومن كان عليه دين يحيط بماله فلا زكاة عليه) وقال الشافعي: تجب لتحقق السبب وهو ملك نصاب تام. ولنا أنه مشغول بحاجته الأصلية فاعتبر معدوما كالماء المستحق بالعطش وثياب البذلة والمهنة (وإن كان ماله أكثر من دينه زكى الفاضل إذا بلغ نصابا) لفراغه عن الحاجة الأصلية.

*الھندیة:(191/1،ط:دار الفکر)*
وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلا عن حوائجه الأصلية كذا في الاختيار شرح المختار، ولا يعتبر فيه وصف النماء ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية.

*مراقی الفلاح شرح نورالایضاح:(272،ط:المکتبة العصریة)*
ونصاب الذهب عشرون مثقالا ونصاب الفضة مائتا درهم ۔

*الھندیة:(179/1،ط:دارالفکر)*
وتضم قيمة العروض إلى الثمنين والذهب إلى الفضة قيمة كذا في الكنز ۔۔۔ ولو ضم أحد النصابين إلى الأخرى حتى يؤدي كله من الذهب أو من الفضة لا بأس به لكن يجب أن يكون التقويم بما هو أنفع للفقراء قدرا ورواجا۔۔۔ثم في تقويم عروض التجارة التخيير يقوم بأيهما شاء من الدراهم والدنانير إلا إذا كانت لا تبلغ بأحدهما نصابا فحينئذ تعين التقويم بما يبلغ نصابا هكذا في البحر الرائق.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 312کی تصدیق کریں
28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • منہ کھر والے جانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • مصنوعی لگے ہوئے دانتوں والے جانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • جانور کو اتارتے وقت ٹانگ پر چوٹ آئے تو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں نفلی قربانی کی نیت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شراب پلائے ہوئے جانور کی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حاجی کے لئے قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ایک دانت والی گائے کی قربانی کا حکم*

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا دنبہ بیچ کر گائے خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • دوسرے ممالک سے لائے گئے قربانی کے گوشت کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • عقیقہ اور قربانی کے جانوروں کو ایک ساتھ ذبح کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے دن ناخن اور بال کاٹنے کا وقت

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • جس شخص کے گھریلو اخراجات بہت زیادہ ہوں اس پر قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کرنے والے شخص کابال اور ناخن کاٹنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • جانور کا ایک تھن چھوٹا ہو تو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • اجتماعی قربانی میں اگر شراکت دار کا ذریعہ معاش معلوم نہ ہو

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • اجتماعی قربانی میں اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • برطانیہ میں مقیم شخص کا پاکستان میں قربانی کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں حصوں کا طاق ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • کان کٹے ہوئے جانورکی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب شخص کا مرحوم والد کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • صاحب نصاب کے پاس نقد رقم نہ ہو تو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 3
  • زکوۃاورقربانی کےنصاب کےساتھ قرضے کا ہونا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • عقیقہ کے جانور کی کھال کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات