معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاقِ بائن کے بعد طلاقِ بائن واقع نہ ہونے کی علت

فتوی نمبر : 2839 0000-00-00 9 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام عليكم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ طلاق بائن صریح کو ملحق ہوتی ہے اور بالعکس بھی، لیکن طلاق بائن، بائن کو (جبکہ نیت بھی طلاق کی ہو) ملحق کیوں نہیں ہوتی؟ یعنی اس میں علت کیا ہے کہ طلاق بائن، بائن کو ملحق نہیں ہوتی؟ برائے مہربانی مفصل اور مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الحاق کا مطلب یہ ہے کہ پہلی طلاق کے بعد دی جانے والی دوسری طلاق پہلی کے ساتھ شمار ہوگی یا نہیں، اس کا بنیادی اصول انشاء اور اخبار پر قائم ہے، اگر دوسری طلاق کو پہلی طلاق کی خبر بنانا ممکن ہو تو الحاق نہیں ہوگا اور اگر خبر بنانا ممکن نہ ہو تو وہ نئی طلاق شمار ہوگی اور الحاق ہوگا۔ چونکہ صریح الفاظِ طلاق اصلًا طلاق کے انشاء (واقع ہونے) کے لیے وضع کیے گئے ہیں، اس لیے انہیں خبر پر محمول نہیں کیا جاتا، لہٰذا ان کے ذریعے دوسری طلاق بھی واقع ہوجاتی ہے، البتہ کنایہ کے الفاظ اصلًا طلاق کے لیے وضع نہیں کیے گئے، اس لیے جہاں انہیں خبر بنانا ممکن ہو وہاں دوسری طلاق واقع نہیں ہوتی، لہٰذا قاعدہ یہ ہے کہ صریح طلاق کا کنائی طلاق سے الحاق ہوتا ہے، جبکہ کنایہ بائن کا کنایہ بائن کے ساتھ الحاق نہیں ہوتا۔

الدرالمختار:(308/3،ط: دارالفكر) (لا) يلحق البائن (البائن)إذا أمكن جعله إخبارا عن الأول، كأنت بائن بائن، أو أبنتك بتطليقة فلا يقع لأنه إخبار فلا ضرورة في جعله إنشاء، بخلاف أبنتك بأخرى أو أنت طالق بائن، أو قال نويت البينونة الكبرى لتعذر حمله على الإخبار فيجعل إنشاء، ولذا وقع المعلق كما قال (إلا إذا كان) البائن (معلقا بشرط) أو مضافا (قبل) إيجاد (المنجز البائن) كقوله: إن دخلت الدار فأنت بائن ناويا ثم أبانها ثم دخلت بانت بأخرى لأنه لا يصلح إخبارا، الشامية:(308/3،ط: دارالفكر) (قوله لا يلحق البائن البائن) المراد بالبائن الذي لا يلحق هو ما كان بلفظ الكناية لأنه هو الذي ليس ظاهرا في إنشاء الطلاق كذا في الفتح، وقيد بقوله الذي لا يلحق إشارة إلى أن البائن الموقع أولا أعم من كونه بلفظ الكناية أو بلفظ الصريح المفيد للبينونة كالطلاق على مال، وحينئذ فيكون المراد بالصريح في الجملة الثانية أعني قولهم فالبائن يلحق الصريح لا البائن هو الصريح الرجعي فقط دون الصريح البائن، وبه ظهر أن ما نقله الشارح أولا عن الفتح من أن الصريح ما لا يحتاج إلى نية بائنا كان الواقع به أو رجعيا خاص بالصريح في الجملة الأولى: أعني قولهم الصريح يلحق الصريح والبائن كما دل عليه كلام الفتح الذي ذكرناه هنا، أيضاً:(310/3،ط: دارالفكر) (قوله أو أبنتك بتطليقة) عطف على بائن الثانية أي أنت بائن أبنتك بتطليقة. اهـ. ح وأشار به إلى أنه لا يشترط اتحاد اللفظين فشمل ما إذا كان الأول بلفظ الكناية البائنة أو الخلع أو الطلاق الصريح إذا كان على مال أو موصوفا بما ينبئ عن البينونة كما علم مما قدمناه بعد كون الثاني بلفظ الكناية البائنة كالخلع ونحوه مما يتوقف على النية ولو باعتبار الأصل كأنت حرام، بخلاف الكناية الرجعية فإنها في حكم الصريح فتلحق البائن كما مر (قوله فلا يقع) أي وإن نوى، لما في البحر عن الحاوي: ولا يقع بكنايات الطلاق شيء وإن نوى. اهـ. ط (قوله لأنه إخبار) أي يجعل إخبارا لأنه أمكن ذلك (قوله بخلاف أبنتك بأخرى): أي لو أبانها أولا ثم قال في العدة أبنتك بأخرى وقع لأن لفظ أخرى مناف لإمكان الإخبار بالثاني عن الأول
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد والد کو بیٹی سے ملنے سے روکنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے طلاق کا دعویٰ کرنے اور شوہر کے انکار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مطلقہ عورت جنت میں کس کے ساتھ ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے آنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ بائن کے بعد طلاقِ بائن واقع نہ ہونے کی علت