حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا

فتوی نمبر : 806 0000-00-00 146 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاته 1. اگر کوئی شخص علانیہ سودی کاروبار میں مشغول ہو، اور اس سودی آمدن سے اپنا مکان یا دکان تعمیر کرے، تو کیا کسی دوسرے مسلمان کے لیے اُس کے مکان میں کرائے پر رہنا شرعاً درست ہے؟ 2. اسی طرح، اگر کوئی شخص ماضی میں سودی معاملات میں ملوث رہا ہو، اور اب وہی سودی مال کو بنیاد بنا کر تجارت کر رہا ہو، تو کیا اُس کے بنائے ہوئے مکان میں کرائے پر رہنے میں کوئی شرعی قباحت ہے؟ 3. نیز، ایک تیسری صورت: اگر مکان کسی شخص نے اپنی حلال کمائی سے بنایا ہو، لیکن اُس کی وفات کے بعد اُس کا وارث (مثلاً بیٹا) سودی کاروبار اختیار کر لے — تو اب اُس مکان یا دکان میں کرایہ دار بننا کیسا ہے؟ کیا اصل بنیاد (یعنی مکان کی تعمیر) حلال ہو تو بعد کی صورتحال قابلِ نظرانداز ہے یا نہیں؟ آپ کی علمی و شرعی رائے ہمارے لیے مشعلِ راہ ہوگی ۔جزاکم اللہ خیراً و أحسن الجزاءوالسلام مع التقدیر و الاحترام

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

1) واضح رہے کہ اگر کسی مکان یا دکان کو سودی آمدن سے تعمیر کیا گیا ہو تو اسے کرایہ پر لینا شرعاً جائز ہے، کیونکہ گناہ صرف سود کمانے والے پر ہے، عمارت بذاتِ خود حرام نہیں ہوتی، بشرطیکہ کرایہ دار اس میں جائز کام کرے۔ 2) اگر کوئی شخص ماضی میں سودی کاروبار کرتا رہا ہو اور اسی مال سے حلال کاروبار کرکے مکان بنایا ہو تو اس میں رہنا یا کاروبار کرنا بھی جائز ہے،البتہ حرام کمائی کا وبال وگناہ اس پر ہوگا۔ 3) اگر مکان حلال کمائی سے بنایا گیا ہو اور بعد میں مالک سودی کاروبار اختیار کر لے تو اس مکان کو کرایہ پر لینا بالکل درست ہے، کیونکہ اس کی بنیاد حلال ہے اور بعد کی آمدن کا اس پر اثر نہیں پڑتا۔

الشامية:(189/6،ط: دارالفكر) تصرف في المغصوب الوديعة بان باعه وربح فيه اذا كان ذلك متعينا بالاشارة او بالشراء بدراهم الوديعة او الغصب ونقدها يعني يتصدق بربح حصل فيهما اذا كانا مما يتعين بالاشارة وان كانا مما لا يتعين فعلى اربعة اوجه فان اشار اليها ونقدها فكذلك يتصدق وان اشار اليها ونقد غيرها او اشار الى غيرها ونقدها او اطلق ولم يشر ونقدها لا يتصدق في الصور الثلاث عند الكرخي قيل وبه يفتى والمختار انه لا يحل. أیضاً:(235/5،ط: دارالفكر) قوله اكتسب حراما إلخ) توضيح المسألة ما في التتارخانية حيث قال: رجل اكتسب مالا من حرام ثم اشترى فهذا على خمسة أوجه: أما إن دفع تلك الدراهم إلى البائع أولا ثم اشترى منه بها أو اشترى قبل الدفع بها ودفعها، أو اشترى قبل الدفع بها ودفع غيرها، أو اشترى مطلقا ودفع تلك الدراهم، أو اشترى بدراهم أخر ودفع تلك الدراهم. قال أبو نصر: يطيب له ولا يجب عليه أن يتصدق إلا في الوجه الأول. کذا فی فتاوی محمودیہ:(410/18،ط: ادارہ الفاروق)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوری کیے ہوئے مال كاحكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر بینک سے قرضہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یوٹیوب کی کمائی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن ٹریڈنگ کی مخصوص صورت کا حکم اور مذکورہ آمدن سے کی گئی دعوت کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کریڈٹ کارڈ کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسکول، مدرسے کی فیس لیٹ ہونی کی صورت میں مالی جرمانہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گٹارکے خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مجبوری میں رشوت دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انشورنس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم ممالک میں رہائش کی ضرورت پر سودی قرض لینا کیسا ہے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹوڈیو کے لیے ویب سائٹ بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکٹرز کا ادویات میں کمیشن لینا اور کمپنی سے قرض لے کر اس کے بدلے کمپنی کی پروڈکٹس خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک میں بطور کیشیر کام کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشوت کے پیسوں سے بنایا ہوا گھر اس کے کرایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے گھر بنانے کے لیے قرض لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر قرض لے کر کاروبار کرنا