آمدنی و مصارف

آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم

فتوی نمبر :
914
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم

السلام علیکم امید ہے آپ حضرات خیریت سے ہوں گے
مسئلہ پوچھنا تھا کے آنلائن شناختی کارڈ بنا کر دینا اور اس کی فیس لینا اوپر سے یعنی گورمنٹ کی فیس کے علاوہ پیسے لینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ہر وہ کام جس میں کسی (بروکر) کے عمل کو دخل ہو تو اس پر مناسب کمیشن لینا شرعاً جائز ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ بروکر کے لیے کمیشن کسی ادارے کی طرف سے مقرر نہ ہو، اگر بروکر کے لیے کسی ادارے یا پارٹی کی طرف سے کمیشن مقرر ہو تو اس صورت میں چونکہ بروکر کی حیثیت ادارے کے وکیل کی ہوتی ہے،جس کے عوض متعلقہ ادارہ بروکر کو کمیشن دیتا ہے، اس لیے ایسی صورت میں کمیشن لینا جائز نہیں۔
پوچھی گئی صورت میں آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر چونکہ نادرا کی طرف سے کوئی کمیشن مقرر نہیں ہے، لہذا شناختی کارڈ بنوانے والے سے کمیشن لینا جائز ہے۔

حوالہ جات

الشامية: (6/ 63،ط:دارالفكر)
«قال في التتارخانية: ‌وفي ‌الدلال ‌والسمسار ‌يجب ‌أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام.

المحيط البرهاني: (7/ 485،ط:دار الكتب العلمية)
‌وفي ‌الدلال ‌والسمسار ‌يجب ‌أجر المثل وما تواضعوا عليه أن من كل عشرة دنانير كذا، فذلك حرام عليهم.
وفي «العيون» : رجل دفع إلى أخر ثوباً فقال له: بعه بعشرة فما زاذ فهو بيني وبينك، قال أبو يوسف: إن باعه بعشرة أو لم يبعه فلا أجر له، وإن بعت في ذلك؛ لأنه نفى الأجر إذا باعه بعشرة لما علقه بأكثر من عشرة ولو باعه باثني عشر، أو أكثر أو أقل فله أجر مثل عمله.

البحر الرائق شرح كنز الدقائق :(7/ 146،ط: دار الكتاب الإسلامي)
«نوع آخر فيما إذا حصل التوكيل بشرط ما يجب اعتباره وما لا يجب الأصل في هذا النوع أن ‌الموكل ‌إذا ‌شرط ‌على ‌الوكيل شرطا مفيدا من كل وجه بأن كان ينفعه من كل وجه فإنه يجب على الوكيل مراعاة شرطه أكده بالنفي أو لم يؤكده بيانه فيما إذا قال: بعه بخيار فباعه بغير خيار لا يجوز وإن شرط في العقد شرطا لا يفيد أصلا بأن كان لا ينفعه بوجه بل يضره لا يجب على الوكيل مراعاته أكده الموكل بالنفي أو لم يؤكده بيانه فيما إذا قال: بعه بألف نسيئة أو قال: لا تبعه إلا بألف نسيئة فباعه بألف نقدا يجوز على الآمر فإذا شرط شرطا يفيد من وجه ولا يفيد من وجه بأن كان ينفع من وجه ولا ينفع من وجه إن أكده بالنفي يجب مراعاته وإن لم يؤكده لا يجب مراعاته بيانه فيما إذا قال: بعه في سوق كذا فباعه في سوق آخر فإن لم يؤكده بالنفي بأن لم يقل إلا في سوق كذا فباعه في سوق آخر ينفذ على الآمر وإن أكده بالنفي لا ينفذ على الآمر اهـ.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 914کی تصدیق کریں
4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سود پر بینک سے قرضہ لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت کے پیسوں سے بنایا ہوا گھر اس کے کرایہ کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • موبائل کمپنی کا قرض پر اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری ملازم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • شراب کی خالی بوتلوں کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • داخلہ کروانے پر کمیشن لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • پیسے دے کر اسکول کا کام کسی اور طالب علم سے کروانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مالی جرمانہ اور اس کا استعمال

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بیل کو جفتی کے لیے کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • میزان بینک کو جگہ کرائے پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اجرت پر جفتی کرنے / جنسی ملاپ کے لیے بکرے پالنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • وکالت کے پیشے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایپ کے ذریعے ایڈ دیکھنا، مختلف ایپ انسٹال کرنا اور اس پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کی آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات