حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

رشوت دےکر نوکری حاصل کرنے کی صورت میں کمائی کا حکم

فتوی نمبر : 3116 0000-00-00 28 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

اگر اس گروپ میں کوئی عالمِ دین یا مفتی صاحب موجود ہیں تو براہِ کرم میری رہنمائی فرمائیں، مجھے یہ معلومات درکار ہیں کہ اگر کوئی شخص رشوت دے کر نوکری حاصل کرتا ہے تو کیا اس شخص کی اس نوکری سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہوگی یا حرام؟ جزاکم اللہ خیراً۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلام میں رشوت دینا اور لینا دونوں سخت گناہ اور حرام ہیں، احادیث میں رشوت لینے اور دینے والے دونوں پر لعنت فرمائی گئی ہے، اس لیے کسی بھی مسلمان کے لیے رشوت کے ذریعے ملازمت یا کوئی دوسرا فائدہ حاصل کرنا ناجائز ہے، البتہ اگر کوئی شخص واقعی حق دار ہے، اس کے تمام کوائف مکمل ہیں اور حق حاصل کرنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے تو ایسی صورت میں صرف اپنا حق لینے کے لیے بوقت ضرورت بقدر ضرورت رشوت دینے کی گنجائش ہے، مگر لینے والا پھر بھی سخت گناہگار ہوگا۔ پوچھی گئی صورت میں اگر شخص مذکور حقدار ہے اور رشوت دیے بغیر اپنا حق حاصل نہ ہو سکتا ہو اور کوئی دوسرا راستہ بھی نہ ہو تو رشوت دینے کی گنجائش ہے، لیکن اگر حقدار نہیں اور نوکری حاصل کرنے کے لیے رشوت دے کر دوسروں کا حق حاصل کرنا چاہتا ہے تو یہ ناجائز ہے۔

سنن الترمذي:(16/3،رقم الحديث:1337،ط: دارالغرب الإسلامي) حدثنا أبو موسى محمد بن المثنى، قال: حدثنا أبو عامر العقدي، قال: حدثنا ابن أبي ذئب ، عن خاله الحارث بن عبد الرحمن ، عن أبي سلمة ، عن عبد الله بن عمرو قال: «لعن رسول الله ﷺ الراشي» والمرتشي. مرقاة المفاتيح:(2437/6،رقم الحديث:3753،ط: دارالفكر) (وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما: بالواو (قال: «لعن رسول الله ﷺ الراشي والمرتشي»): أي: معطي الرشوة وآخذها، وهى الوصلة إلى الحاجة بالمصانعة، وأصله من الرشاء الذي يتوصل به إلى الماء، قيل: الرشوة ما يعطى لإبطال حق، أو لإحقاق باطل، أما إذا أعطى ليتوصل به إلى حق، أو ليدفع به عن نفسه ظلما فلا بأس به، وكذا الآخذ إذا أخذ ليسعى في إصابة صاحب الحق فلا بأس به، لكن هذا ينبغي أن يكون في غير القضاة والولاة ; لأن السعي في إصابة الحق إلى مستحقه، ودفع الظالم عن المظلوم واجب عليهم، فلا يجوز لهم الأخذ عليه. الموسوعة الفقهية الكويتية:(219/22،ط: دار السلاسل) ويحرم طلب الرشوة وبذلها وقبولها كما يحرم عمل الوسيط بين الراشي والمرتشي غير أنه يجوز للانسان عند الجمهور أن يدفع رشوة للحصول على حق أو لدفع ظلم أو ضرر ويكون الاثم على المرتشي دون الراشي قال أبو الليث السمرقندي لا بأس أن يدفع الرجل عن نفسه وماله بالرشوة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اجیر خاص کا کام کیے بغیر تنخواہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر بینک سے قرضہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوری کیے ہوئے مال كاحكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈبو یا دیگر گیموں کے لیے دکان کرائے پر دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یوٹیوب کی کمائی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشوت کا پیسہ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن ٹریڈنگ کی مخصوص صورت کا حکم اور مذکورہ آمدن سے کی گئی دعوت کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسکول، مدرسے کی فیس لیٹ ہونی کی صورت میں مالی جرمانہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تکاروں کو فصل لانے کی شرط پر قرض دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کریڈٹ کارڈ کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گٹارکے خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشوت دےکر نوکری حاصل کرنے کی صورت میں کمائی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مجبوری میں رشوت دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم ممالک میں رہائش کی ضرورت پر سودی قرض لینا کیسا ہے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انشورنس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکٹرز کا ادویات میں کمیشن لینا اور کمپنی سے قرض لے کر اس کے بدلے کمپنی کی پروڈکٹس خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹوڈیو کے لیے ویب سائٹ بنانا