حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

آن لائن ٹریڈنگ کی مخصوص صورت کا حکم اور مذکورہ آمدن سے کی گئی دعوت کھانے کا حکم

فتوی نمبر : 1508 0000-00-00 58 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ امید ہیں تمام احباب خیریت سے ہوں گے ۔ ایک شخص آن لائن ٹریڈنگ میں پیسے کماتا ہے ۔ جس کا طریقہ کار ہے کہ ایک ویب سائٹ ہے جس پر کچھ مشینوں کی پکچر نام وغیرہ شائع ہوتے ہیں اور ساتھ میں قیمت لکھی ہوتی ہے کہ اگر یہ مشین آپ دس ڈالر میں خریدتے ہیں تو روزانہ آپ کو ایک ڈالر پرافٹ ملے گا اور ایک ماہ، دو ماہ یا کم زیادہ دنوں تک یہ پرافٹ آپ کو ملتا رہےگا ۔ اس کے بعد دوبارا یہی ۔مشین یا کوئ اور میشن خرید کر دوبارہ سے سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ اور اس سسٹم سے وابستہ افراد جو اس سے متعلق کچھ معلومات رکھتے ہیں کہ یہ جو ۔مشین آپ خریدتے ہیں یہ مائننگ میں استعمال ہونے والی مشینیں ہیں یعنی زمین میں معدنیات وغیرہ تلاش کرنے والے کام میں استعمال ہوتی ہیں، ان سے جو آمدن ہوتی ہے اس پرافٹ میں سے آپ کو پرافٹ دیا جاتا ہے ۔ (1) سوال کیا مندرجہ بالا طریقہ کار سے پیسے لگا کر پیسے کمانا جائز ہے یا نہیں ؟ (2)سوال :اگر کوئ شخص اس کام سے پیسے کماتا ہے اور ساتھ میں دوسری جگہ بھی اپنا کام کاج کرتا ہے، لیکن وہ مندرجہ بالا آن لائن ارننگ میں لوگوں کو انوائیٹ کرتا ہے، جس پر اس کو ریفرل بو نس اور ویکلی بونس ملتا ہے پھر بونس ملنے پر وہ پیسے نکالتا ہے اور دعوت کرتا ہے تو یہ دعوت کھانا جائز ہوگا یا نہیں؟ جزاک اللّہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(1) پوچھی گئی صورت میں مروجہ آن لائن ٹریڈنگ چند وجوہات کی بنا پر جائز نہیں ۔ 1: ان صورتوں میں عموماً اشیا کی خرید وفروخت محض کاغذی کارروائی تک محدود ہوتی ہے، حقیقی خریداری یا قبضہ نہیں ہوتا۔ 2: اگر بالفرض حقیقی خریداری ہو بھی رہی ہو تو اس میں چونکہ پرافٹ فکس دیا جا رہا ہے جو کہ جائز نہیں، بلکہ شراکت داری میں پرافٹ فیصد کے اعتبار سے طے کرنا ضروری ہے ۔ (2) جو کام خود جائز نہیں، اس کی دوسروں کو دعوت دینا بھی جائز نہیں اور نہ اس پر ملنے والا بونس مال طیب کہلائے گا ۔ لہذا اگر کوئی شخص اسی متعین رقم سے دعوت کرے تو اس دعوت کو قبول کرنے اور اس میں شریک ہونے سے احتراز کرنا بہتر ہے ۔

*الهندية:(4/ 285،ط:دارالفکر)* فهي ‌عبارة ‌عن ‌عقد ‌على ‌الشركة في الربح بمال من أحد الجانبين والعمل من الجانب الآخر حتى لو شرط الربح كله لرب المال كان بضاعة ولو شرط كله للمضارب كان قرضا هكذا في الكافي. فلو قبض المضارب المال على هذا الشرط فربح أو وضع أو هلك المال بعد ما قبضه المضارب قبل أن يعمل به كان الربح للمضارب والوضيعة والهالك عليها كذا في المحيط. (وأما) (ركنها) فالإيجاب والقبول وذلك بألفاظ تدل عليها من لفظ المضاربة والمقارضة والمعاملة وما يؤدي معاني هذه الألفاظ بأن يقول رب المال خذ هذا المال مضاربة على أن ما رزق الله أو أطعم الله تعالى منه من ربح فهو بيننا على كذا من نصف أو ربع أو ثلث أو غير ذلك من الأجزاء المعلومة وكذا إذا قال مقارضة أو معاملة ويقول المضارب أخذت أو رضيت أو قبلت أو نحو ذلك يتم الركن بينهما هكذا في البدائع. ولو قال خذ هذا الألف فاعمل بالنصف أو بالثلث أو بالعشر أو قال خذ هذا الألف وابتع به متاعا فما كان من فضل فلك النصف ولم يزد على هذا شيئا أو قال خذ هذا المال على النصف أو بالنصف ولم يزد على هذا جازت استحسانا ولو قال اعمل به على أن ما رزق الله تعالى أو ما كان من فضل فهو بيننا جازت المضاربة قياسا واستحسانا هكذا في المحيط. *مختصر القدوري:(ص113،ط:دار الكتب العلمية)* ومن شرطها: ‌أن ‌يكون ‌الربح ‌بينهما ‌مشاعا لا يستحق أحدهما منه دراهم مسماة ولا بد أن يكون المال مسلما إلى المضارب ولا بد لرب المال فيه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوری کیے ہوئے مال كاحكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر بینک سے قرضہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یوٹیوب کی کمائی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن ٹریڈنگ کی مخصوص صورت کا حکم اور مذکورہ آمدن سے کی گئی دعوت کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کریڈٹ کارڈ کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسکول، مدرسے کی فیس لیٹ ہونی کی صورت میں مالی جرمانہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گٹارکے خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مجبوری میں رشوت دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انشورنس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم ممالک میں رہائش کی ضرورت پر سودی قرض لینا کیسا ہے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹوڈیو کے لیے ویب سائٹ بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکٹرز کا ادویات میں کمیشن لینا اور کمپنی سے قرض لے کر اس کے بدلے کمپنی کی پروڈکٹس خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک میں بطور کیشیر کام کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشوت کے پیسوں سے بنایا ہوا گھر اس کے کرایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے گھر بنانے کے لیے قرض لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر قرض لے کر کاروبار کرنا