عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

قربانی کے جانور میں نفلی قربانی کی نیت کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 492 0000-00-00 223 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ایک گائے کے اندر چھ حصے چھ لوگوں نے لیے ساتویں حصے کے لیے ایک شخص ایا اور اس نے کہا کہ میں نفلی قربانی کر رہا ہوں اور 15، 20 ،اپنے مرحومین کے نام اس کا ثواب کرنا چاہتا ہوں تو کیا اس کا اس طرح قربانی میں حصہ لینا درست ہے اور وہ 20، 25 نام کس طرح لیے جائیں گے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ قربانی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس کا قرب حاصل کرنا ہے، چاہے وہ واجب قربانی ہو یا نفلی، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر ساتواں شریک اپنی قربانی کو نفلی نیت کے ساتھ اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کے لیے کرے تو اس کا باقی شرکا کی قربانی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سب کی قربانیاں درست ہوجائیں گی۔ نفلی قربانی میں جس طرح ایک مرحوم کے لیے نیت کرنا درست ہے، اسی طرح متعدد مرحومین کے لیے نیت کرنا بھی درست ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ قربانی کرتے وقت سب مرحومین کو نیت میں شامل کر لے یا ان سب کے نام لے لے۔

*بدائع الصنائع: (5/ 71،ط:دارالکتب العلمیة)* ولو ‌أرادوا ‌القربة؛ ‌الأضحية أو غيرها من القرب أجزأهم سواء كانت القربة واجبة أو تطوعا أو وجبت على البعض دون البعض، وسواء اتفقت جهات القربة أو اختلفت بأن أراد بعضهم الأضحية وبعضهم جزاء الصيد وبعضهم هدي الإحصار وبعضهم كفارة شيء أصابه في إحرامه وبعضهم هدي التطوع وبعضهم دم المتعة والقران وهذا قول أصحابنا الثلاثة وقال»زفر رحمه الله: لا يجوز إلا إذا اتفقت جهات القربة بأن كان الكل بجهة واحدة. (ولنا) أن الجهات - وإن اختلفت صورة - فهي في المعنى واحد؛ لأن المقصود من الكل التقرب إلى الله - عز شأنه. *حاشية الطحطاوي: (216،ط:دارالکتب العلمیة)* ثم أنه ‌إن ‌جمع ‌بين ‌عبادات ‌الوسائل في النية صح كما لو اغتسل لجنابة وعيد وجمعة إجتمعت ونال ثواب الكل وكما لو توضأ لنوم وبعد غيبة وأكل لحم جزور وكذا يصح لو نوى نافلتين أو أكثر كما لو نوى تحية مسجد وسنة وضوء وضحى وكسوف والمعتمد أن العبادات ذات الأفعال يكتفي بالنية في أولها ولا يحتاج إليها في كل جزء إكتفاء بإنسحابها عليها ويشترط لها الإسلام والتمييز والعلم بالمنوى وأن لا يأتي بمناف بين النية والمنوي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منہ کھر والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنوعی لگے ہوئے دانتوں والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جانور کو اتارتے وقت ٹانگ پر چوٹ آئے تو قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گانا گانے والے کے ساتھ قربانی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور میں نفلی قربانی کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رقم قرض پر دی ہو تو قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شراب پلائے ہوئے جانور کی قربانی کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا گوشت بطور زکوۃ دینے سے زکوۃ کی ادائیگی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کے لئے قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کا اپنے وطن میں صبح سویرے ہی قربانی کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک دانت والی گائے کی قربانی کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور کے بال کاٹنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ پیروں والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکیل ڈالنے کی وجہ سے جانور کی ناک زخمی ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خنثیٰ بکرے کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قربانی میں ذبح کیے گئے جانور کے گوشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھینس کی قربانی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دیوانے یا باؤلے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا سارا گوشت غیر مسلم کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا دنبہ بیچ کر گائے خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے آخری دن صاحب نصاب ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے ممالک سے لائے گئے قربانی کے گوشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانوروں کی عمریں