معاملات / احکام طلاق / طلاق

ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم

فتوی نمبر : 40 0000-00-00 171 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک ادمی کا دماغ کامسئلہ ہیں لیکن بلکل مجنون نہیں ہیں مہینہ دو مہینے میں ڈاکٹر کے پاس جاتا ہیں وہ اپنی بیوی کو تین مرتبہ طلاق دیدے تو طلاق واقع ہو گی یا نہیں راہنمائی فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ طلاق دینے والے کا عاقل اور ہوش و حواس میں ہونا ضروری ہے،اگر کوئی شخص مستقل طور پر پاگل ہو یا وقتی طور پر اس کی عقل ماؤف ہو جائے اور وہ صحیح و غلط میں تمیز نہ کر سکتا ہو تو ایسی حالت میں دی گئی طلاق واقع نہیں ہوتی، البتہ اگر کوئی شخص کبھی صحت مند ہوتا ہے اور کبھی ذہنی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں اگر اس نے طلاق، صحت کی حالت میں دی ہو، یعنی وہ بات کو سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو تو طلاق واقع ہو جائے گی، لیکن اگر طلاق اس وقت دی ہو جب اس کا ذہنی توازن درست نہ ہو تو ایسی حالت میں طلاق واقع نہ ہوگی۔ لہذا سوال میں ذکر کردہ صورت میں اگر طلاق دیتے وقت شوہر کی ذہنی حالت صحیح تھی اور وہ سمجھ بوجھ کے ساتھ فیصلہ کر رہا تھا تو طلاق واقع ہوگئی، لیکن اگر طلاق دیتے وقت ذہنی کیفیت کچھ اور تھی تو اسے تفصیل سے بیان کرکے جواب دوبارہ معلوم کرلیں۔

حاشية ابن عابدين :(3/ 244،ط: دارالفکر) مطلب في طلاق المدهوش وقال في الخيرية: غلط من فسره هنا بالتحير، إذ لا يلزم من التحير وهو التردد في الأمر ذهاب العقل. وسئل نظما فيمن طلق زوجته ثلاثا في مجلس القاضي وهو مغتاظ مدهوش، أجاب نظما أيضا بأن الدهش من أقسام الجنون فلا يقع، وإذا كان يعتاده بأن عرف منه الدهش مرة يصدق بلا برهان. اهـ. قلت: وللحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في طلاق الغضبان قال فيها: إنه على ثلاثة أقسام: أحدها أن يحصل له مبادئ الغضب بحيث لا يتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه. والثاني أن يبلغ النهاية فلا يعلم ما يقول ولا يريده، فهذا لا ريب أنه لا ينفذ شيء من أقواله۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والذي يظهر لي أن كلا من المدهوش والغضبان لا يلزم فيه أن يكون بحيث لا يعلم ما يقول بل يكتفى فيه بغلبة الهذيان واختلاط الجد بالهزل كما هو المفتى به في السكران على ما مر، ولا ينافيه تعريف الدهش بذهاب العقل فإن الجنون فنون، ولذا فسره في البحر باختلال العقل وأدخل فيه العته والبرسام والإغماء والدهش. ويؤيده ما قلنا قول بعضهم: العاقل من يستقيم كلامه وأفعاله إلا نادرا، والمجنون ضده. وأيضا فإن بعض المجانين يعرف ما يقول ويريده ويذكر ما يشهد الجاهل به بأنه عاقل ثم يظهر منه في مجلسه ما ينافيه، فإذا كان المجنون حقيقة قد يعرف ما يقول ويقصده فغيره بالأولى. واللہ تعالٰی اعلم بالصواب دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے آنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں، بیوی میں طلاق واقع ہونے میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’ طلاق دے دوں گا ‘‘کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو میسج میں "میں نے تجھے آزاد کیا" لکھ کر فورا مٹا دیا