معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

طلاق کو والد کے گھر جانے سے معلق کرنے کی صورت میں کرائے والے گھر جانا

فتوی نمبر : 3437 0000-00-00 13 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! ایک مسئلے کے بارے میں شرعی رہنمائی درکار ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ: ’’اگر تم اپنے والد کے گھر گئیں تو تمہیں طلاق ہے۔‘‘ اس کے بعد بیوی کے والد ایک دوسرا گھر خرید لیں اور بیوی اپنے والد کے اس نئے گھر میں جائے، پہلے والے گھر میں نہ جائے تو کیا اس صورت میں بھی طلاق واقع ہو جائے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر طلاق کو کسی کے گھر جانے پر معلق کیا جائے تو اس سے مراد اس شخص کا رہائشی مکان ہوگا، خواہ وہ اس کی ذاتی ملکیت ہو یا کرایے کا مکان، لہٰذا اس کے کسی بھی رہائشی مکان میں جانے سے معلق طلاق واقع ہو جائے گی، لہذا پوچھی گئی صورت میں شخص مذکور نے بیوی کو کہا کہ اگر تم اپنے والد کے گھر گئی تو تمہیں تین طلاق، لہذا اگر والد مکان تبدیل کر کے دوسرا مکان لے لیں یا کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کریں، اس صورت میں بھی والد کے گھر جانے سے تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی۔

الدرالمختار:(760/3،ط: دارالفكر) (حلف لا يدخل دار فلان يراد به نسبة السكنى إليه) عرفا ولو تبعا أو بإعارة باعتبار عموم المجاز ومعناه كون محل الحقيقة فردا من أفراد المجاز (أو) حلف (لا يضع قدمه في دار فلان حنث بدخولها مطلقا) ولو حافيا أو راكبا لما تقرر أن الحقيقة متى كانت متعذرة أو مهجورة صير إلى المجاز، حتى لو اضطجع ووضع قدميه لم يحنث. الشامية:(760/3،ط: دارالفكر) مطلب لا يدخل دار فلان يراد به نسبة السكنى (قوله ولو تبعا) حتى لو حلف لا يدخل دار أمه أو بنته وهي تسكن مع زوجها حنث بالدخول نهر عن الخانية. قلت: وهو خلاف ما سيذكره آخر الأيمان عن الواقعات لكن ذكر في التتارخانية أن فيه اختلاف الرواية ويظهر لي أرجحية ما هنا حيث كان المعتبر نسبة السكنى عرفا ولا يخفى أن بيت المرأة في العرف ما تسكنه تبعا لزوجها وانظر ما سنذكره آخر الأيمان (قوله أو بإعارة) أي لا فرق بين كون السكنى بالملك أو بالإجارة أو العارية إلا إذا استعارها ليتخذ فيها وليمة فيدخلها الحالف فإنه لا يحنث كما في العمدة والوجه فيه ظاهر نهر أي لأنها ليست مسكنا له.(قوله باعتبار عموم المجاز إلخ) مرتبط بقوله يراد يعني أن الأصل في دار زيد أن يراد بها نسبة الملك، وقد أريد بها ما يشمل العارية ونحوها وفيه جمع بين الحقيقة والمجاز وهو لا يجوز عندنا. فأجاب بأنه من عموم المجاز بأن يراد به معنى عام يكون المعنى الحقيقي فردا من أفراده وهو نسبة السكنى: أي ما يسكنها زيد بملك أو عارية، لكن بقي ما إذا دخل دارا مملوكة لزيد وساكنها غيره فحلف رجل لا يدخل دار زيد.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشت زنی کے ساتھ طلاق معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیوی کے طلاق کو بھائی سے بات کرنے پر معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو خدمت کے ساتھ معلق کرنا اور طلاق سے مراد خدمت لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"طلاق کے الفاظ بول دوں گا" کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر بکر کے گھر گئی تو تجھے طلاق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کو بہن سے بات کرنے پر معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کو اس کے گھر بھیجنے کے ساتھ طلاق کو معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے شخص کے طلاق معلق کرنے کے جواب میں ٹھیک ہے کہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ بائن کو بیوی کے مارنے سے معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"اگر نوکری نہیں چھوڑی تو طلاق دے دوں گا" کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق معلق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"اگر آپ میرے گھر نہیں جاؤ گی تو میں تجھے چھوڑ دوں گا۔" کے الفاظ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"اگر تم نے آئندہ میرا موبائل چیک کیا تو تمہیں طلاق ہو جائے گی" تین مرتبہ کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو نوکری پر جانے سے معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ماضی میں کیے گئے فعل پر طلاق کو معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا اختیار صرف شوہر کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو والد کے گھر جانے سے معلق کرنے کی صورت میں کرائے والے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”اگر سچ نہیں بولوگی تو تم میرے طرف سے فارغ ہو “ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نشہ کرنے والے آدمی کی طلاق معلق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر میں اس گھر میں رہا تو "میری بیوی میری بہن ہوگی" کہنےکا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلی تو "میری زندگی سے خارج ہوجاؤگی"کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر میں دوبارہ جوا کھیلوں تو بیوی میرے نکاح میں نہ رہے، مجھ پر حرام ہو‘‘کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ بائن کو شرط کے ساتھ معلق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو نکاح کے ساتھ معلق کرنا