معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

بیٹی کو اس کے گھر بھیجنے کے ساتھ طلاق کو معلق کرنا

فتوی نمبر : 3168 0000-00-00 22 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک شخص نے غصے کی حالت میں یہ کہا کہ اگر میں اپنی بیٹی کو اس کے شوہر کے گھر بھیجوں تو میری بیوی مجھ پر طلاق ہے، پھر اس نے بیٹی کو تین مہینے کے بعد اس کے گھر بھیج دیا تو کیا اس کی بیوی کو طلاق واقع ہو گئی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ طلاق کو جس شرط کے ساتھ معلق کیا گیا، اگر وہ شرط نہ پائی جائے تو طلاق واقع نہیں ہوتی اور اگر وہ شرط پائی گئی تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ پوچھی گئی صورت میں شخصِ مذکور کا یہ کہنا کہ"اگر میں بیٹی کو اس کے گھر بھیجوں تو میری بیوی کو طلاق" طلاق کو ایک شرط کے ساتھ معلق کرنا ہے، لہٰذا جب اس نے بیٹی کو اس کے گھر بھیج دیا تو ایک رجعی طلاق واقع ہوگئی، اب شوہر عدت کے دوران بغیر نئے نکاح اور نئے مہر کے اپنی بیوی سے رجوع کرسکتا ہے۔ اگر عدت گزر جائے تو دوبارہ ساتھ رہنے کے لیے نئے مہر کے ساتھ نیا نکاح کرنا ضروری ہوگا۔

الهندية: (1/ 428، ط: دارالفكر) ولو قال لها: ‌إن ‌كلمت ‌فلانا فأنت طالق وقال لها أيضا: إن كلمت إنسانا فأنت طالق فكلم فلانا طلقت تطليقتين. الموسوعة الفقهية الكويتية: (29/ 38، ط: وزارة الاوقاف الشئون الاسلامية ) فإذا ‌حصل ‌الشرط ‌المعلق عليه وقع الطلاق، دون اشتراط الفور إلا أن ينويه، وإذا لم يحصل لم يقع، سواء في ذلك أن يكون الشرط المعلق عليه من فعل الحالف أو المحلوف عليها، أو غيرهما، أو لم يكن من فعل أحد، هذا إذا حصل الفعل المعلق عليه طائعا ذاكرا التعليق، فإن حصل منه الفعل المعلق عليه ناسيا أو مكرها وقع الطلاق به أيضا عند الجمهور. الهندية:(1/ 470،ط:دارالفکر) وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشت زنی کے ساتھ طلاق معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’اگر یہ سم استعما ل کروگی تو تم میری طرف سے فارغ ہو۔‘‘ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو بھائی کے سودی کاروبار سے معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"کہ اوبہ دی را نہ وڑی نو طلاق در کومہ" کے الفاظ سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر بکر کے گھر گئی تو تجھے طلاق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"آج کے دن یہ کام نہیں کیا تو طلاق پکی ہے" کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے شخص کے طلاق معلق کرنے کے جواب میں ٹھیک ہے کہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو مدرسے جانے سے معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو بازار جانے سے معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کو بیوی سے دخول کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق معلق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو گھر میں رات گزارنے کے ساتھ معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر تو نے فلاں سے بات کی میرا تیرا تعلق ختم کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فلاں عورت کی کال اٹھائی تو تجھے طلاق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی دوسرے شخص کا طلاق کو معلق کرنا اور شوہر کا اس کو تسلیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیوی کے طلاق کو بھائی سے بات کرنے پر معلق کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو خدمت کے ساتھ معلق کرنا اور طلاق سے مراد خدمت لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"طلاق کے الفاظ بول دوں گا" کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر میں دوبارہ جوا کھیلوں تو بیوی میرے نکاح میں نہ رہے، مجھ پر حرام ہو‘‘کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کو بہن سے بات کرنے پر معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کاواقع ہوناکسی جگہ کےساتھ خاص نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کو اس کے گھر بھیجنے کے ساتھ طلاق کو معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ بائن کو بیوی کے مارنے سے معلق کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا