چھوٹی ہوئی رکعت یاد آنے پر حکم

فتوی نمبر :
816
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

چھوٹی ہوئی رکعت یاد آنے پر حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ عرض یہ ہے کہ عشاء کی نماز امام کے پیچھے ادا کی مگر پہلی رکعت نکل گئی تھی مجھے اسکا پتہ نہیں لگا امام کے ساتھ دونوں طرف سلام پھیر تے ہی احساس ہوا فورا کھڑا ہوگیا اور رکعت مکمل کرلی اور سجدہ سہو بھی کرلیا (نماز ہوئ کہ نہیں )

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کسی شخص کی امام کے پیچھے کوئی رکعت چھوٹ جائے تو وہ"مسبوق" کہلاتا ہے۔
مسبوق کے بقیہ نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد سلام پھیرے بغیر فوراً کھڑے ہوکر اپنی چھوٹی ہوئی رکعتیں پوری کرے،لیکن اگر اس نے بھول کر امام کے سلام کے ساتھ ایک طرف یا دونوں طرف سلام پھیر دیا اور نماز کے منافی کوئی عمل نہیں کیا(جیسے بات چیت کرنا، قبلہ سے منہ پھیرنا وغیرہ) تو اس کی نماز فاسد نہیں ہوتی، اس کے لیے حکم ہے کہ وہ اپنی نماز مکمل کرلے اور آخر میں سجدہ سہو بھی کرے،لہذا پوچھی گئی صورت میں آپ کی نماز ادا ہوگئی۔

حوالہ جات

*الشاميه:(2/ 82،ط:دارالفكر)*
«قوله ‌والمسبوق ‌يسجد ‌مع ‌إمامه) ‌قيد ‌بالسجود لأنه لا يتابعه في السلام، بل يسجد معه ويتشهد فإذا سلم الإمام قام إلى القضاء، فإن سلم فإن كان عامدا فسدت وإلا لا، ولا سجود عليه إن سلم سهوا قبل الإمام أو معه؛ وإن سلم بعده لزمه لكونه منفردا حينئذ بحر، وأراد بالمعية المقارنة وهو نادر الوقوع كما في شرح المنية. وفيه: ولو سلم على ظن أن عليه أن يسلم فهو سلام عمد يمنع البناء.

*ایضاً:(1/ 599،ط:دارالفكر)*
«قوله ولو سلم ساهيا) قيد به لأنه لو سلم مع الإمام على ظن أنه عليه السلام معه فهو سلام عمد فتفسد كما في البحر عن الظهيرية (قوله لزمه السهو) لأنه منفرد في هذه الحالة ح.
(قوله ‌وإلا ‌لا) ‌أي ‌وإن ‌سلم ‌معه أو قبله لا يلزمه لأنه مقتد في هاتين الحالتين.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 816کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات