نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
436
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

السلام علیکم !
ایک بندہ نماز پڑھ رہا ہو اتنےمیں دوسرا بندہ آکرنماز پڑھنےوالےکےنزدیک آ کر اس سےکہتاہے،میں باہرکھڑاہوں ،جلدی آجانا،کیایہ عمل درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نماز ایک عظیم عبادت ہے، جس میں بندہ اپنے رب کے حضور کھڑا ہو کر خشوع و خضوع کے ساتھ مناجات کرتا ہے، اس لیے جب کوئی شخص نماز میں مشغول ہو تو اس سے بات چیت نہیں کرنی چاہیے، تاکہ اس کی توجہ اور اخلاص میں خلل نہ آئے۔
اگر نمازی دورانِ نماز کسی کی بات کا جواب دے دے تو اس کی نماز فاسد ہوجاتی ہے، لیکن اگر وہ جواب نہ دے اور خاموش رہے تو اس کی نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور نماز بلاکراہت صحیح ہو جاتی ہے۔

حوالہ جات

*الهندية: (98/1، ط: دار الفکر)‏*
إذا تكلم في صلاته ناسيا أو عامدا خاطئا أو قاصدا قليلا أو كثيرا تكلم ‏لإصلاح صلاته بأن قام الإمام في موضع القعود فقال له المقتدي اقعد أو قعد ‏في موضع القيام فقال له قم أو لا لإصلاح صلاته ويكون الكلام من كلام ‏الناس استقبل الصلاة عندنا…‏‎.‎أخبر بما يسوءه فاسترجع أو بما يسره فحمد ‏الله تعالى وأراد به جوابه تفسد صلاته وإن لم يرد جوابه أو أراد به إعلامه أنه في ‏الصلاة لم تفسد بالإجماع. كذا في محيط السرخسي، وإذا أخبر بما يعجبه فقال: ‏سبحان الله أو لا إله إلا الله أو الله أكبر إن لم يرد به الجواب لا تفسد صلاته ‏عند الكل وإن أراد به الجواب فسدت عند أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله تعالى. ‏هكذا في الخلاصة‎.

*ردالمحتار:( 571/1، ط: دار الفكر*
لو جذبه آخر فتأخر الأصح لا تفسد صلاته. وفي القنية: قيل لمصل منفرد تقدم بأمره أو دخل رجل فرجة الصف فتقدم المصلي حتى وسع المكان عليه فسدت صلاته، وينبغي أن يمكث ساعة ثم يتقدم برأي نفسه، وعلله في شرح القدوري بأنه امتثال لغير أمر الله تعالى.

*البنایة شرح الهداية:(442/2، ط: دارالکتب العلمیة)*
قيل للمصلي: ‌تقدم ‌فتقدم أو دخل وأخذ فرجة الصف فتجانب المصلي توسعة له فسدت صلاته لأنه امتثل أمر غير الله في الصلاة، وينبغي للمصلي أن يمكث ساعة ثم يتقدم برأيه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 436کی تصدیق کریں
20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • یوٹیوب پر ویڈیو کہانیاں دیکھنا

    یونیکوڈ   1
...
Related Topics متعلقه موضوعات