السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب ایک مسئلہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں تراویح میں جب ختم قران ہوتا ہے تو کچھ لوگ پیسے جمع کر کے کھانا وغیرہ کھلاتے ہیں یا مٹھائی تقسیم کرتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟
رہے کہ تراویح میں ختمِ قرآن کے موقع پر کھانا کھلانا یا مٹھائی تقسیم کرنا ضروری نہیں، اگر کوئی شخص یا چند لوگ بغیر جبری چندہ کیے خوشی سے اور بغیر لازم سمجھے، مسجد کے آداب کا خیال رکھتے ہوئے کھانا یا مٹھائی کھلائیں تو جائز ہے، اگر اس کو لازم سمجھا جائے تو مناسب نہیں ۔
مرقاة المفاتيح:(1974/5ط: دارالفكر)*
(» لا يحل مال امرئ «) أي: مسلم أو ذمي (» إلا بطيب نفس «) أي: بأمر أو رضا منه.
*الشامية:(240/2،ط: دارالفكر)*
ويكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلى القبر في المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص. والحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره.
*شرح الزرقاني على المؤطا:(22/2،ط: مكتبة الثقافة الدينية)*
وأخرج الخطيب في رواية مالك عن ابن عمر قال: تعلم عمر البقرة في اثنتي عشرة سنة فلما ختمها نحر جزورا.